ETV Bharat / state

وادی گریز پہلی بار بجلی گرڈ سے منسلک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 9:11 PM IST

bandiporas-gurez-valley-gets-grid-connected-electricity-for-the-first-time
وادی گریز پہلی بار بجلی گرڈ سے منسلکی

سرحدی علاقہ گریز بانڈی پورہ کو اتوار کے روز پہلی بار بجلی کے گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ان علاقوں میں بجلی کے لیے ڈیزل جنریٹر سیٹ پر انحصار ہوتا ہے۔Gurez Valley Gets Grid Connected Electricity

بانڈی پورہ:وادی گریز کو ایک اہم اور تاریخی کامیابی کے طور پر اتوار کو کامیابی کے ساتھ بجلی گرڈ سے منسلک کیا گیا جس سے پہلی بار اس علاقے کو بجلی کے قابل اعتماد ذرائع تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔
اس تاریخی پیش رفت کا اعلان لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی کیا جنہوں نے اَپنی خوشی کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطے کی تاریخ میں ایک اہم موقع ہے۔اس منصوبے میں تقریباً 180 کلومیٹر 150 ایم ایم ایس کیو کنڈیکٹر، 1950 ایس ٹی پولز، 4 کلومیٹر زیر زمین کیبلنگ شامل ہے جس میں رازدھن پاس سے گزرنے والے وسیع راستوں پر 12,672 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جس میں موسم کے انتہائی مخالف حالات اور سخت خطہ اور ٹپوگرافی ہے۔ کامیاب جانچ پڑتال دور دراز علاقوں کے لوگوں تک پہنچنے کے لئے حکومت کے عزم کوظاہر کرتا ہے۔

  • Gurez Valley gets Grid Connected Electricity for the First Time.

    Historic Milestone achieved due to phenomenal collaborative efforts of PDD @KPDCLOfficial , District Administration #Bandipora.

    In a groundbreaking and historical achievement, the Gurez Valley was Sunday… pic.twitter.com/YJtdRkTpV0

    — Deputy Commissioner Bandipora (@dcbandipora) November 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پوری ڈاکٹر اویس احمد نے وادی گریز کے لوگوں کو مبارک باد دی ۔ اُنہوں نے پورے عمل کے دوران ان کے صبر اور استقامت کا اعتراف کیا اور تعلیم، ہیلتھ کیئر اور معاشی سرگرمیوں سمیت روزمرہ کی زندگی کے مختلف پہلووں پربجلی کے مثبت اثرات کے بارے میں امید ظاہر کی۔گریز کے باشندگان نے اس پروجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل پر لیفٹیننٹ گورنر، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ڈی کا بےحد خوشی اور شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وقف شدہ بجلی کی فراہمی سیاحت سے متعلق اور دیگر اِقتصادی سرگرمیوں میں کئی گنا ترقی کرے گی۔
  • Historic day for Gurez! Grid connectivity reached the pristine valley for the first time after country's independence. 33/11kV Receiving Station energized today benefitting 1500 consumers of various Panchayats, and efforts are on to connect all the villages in phased manner. pic.twitter.com/5VeU7LbsDW

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) November 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
ڈاکٹر اویس احمد نے بتایا کہ ایس ٹی ڈی ڈویژن سمیت ضلعی ٹیم نے سخت ٹائم لائن کے مطابق کام مکمل کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 60 کلومیٹر 33 کے وِی ٹرانسمیشن لائن کا اتوار کو کامیاب ٹرائل ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 1,500 صارفین مستفید ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ باقی دیہات کو مرحلہ وار منسلک کیا جائے گا۔

گٔرپل ستورہ میں گذشتہ 28 برسوں کے بعد پہلی بار بجلی سپلائی


ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کئی دہائیوں سے وادی گریز کے باشندگان کو بجلی کی مستقل فراہمی کی عدم موجودگی کی وجہ سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فرنٹیئر سیکٹر بجلی کے لئے ڈیزل جنریٹر سیٹ پر انحصار کرتا ہے۔
ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ گریز کو اَب گرڈ کنکٹویٹی آزادی کے بعد پہلی بار33 کے وِی لائن کی کامیاب چارجنگ کے ساتھ حاصل ہے ۔اُنہوں نے اس پروجیکٹ کو حقیقت بنانے میں شامل پی ڈی ڈی ، ایس ٹی ڈی گاندربل ، بانڈی پورہ سمیت مختلف شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کی سراہنا کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وادی گریز کو بجلی فراہم کرنے کا مقصد صرف بجلی فراہم کرنا نہیں ہے بلکہ مقامی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے، معاشی ترقی کو فروغ دینے اور مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.