ETV Bharat / state

Gurpal Satoora Gets Electricity for The First Time: گٔرپل ستورہ میں گذشتہ 28 برسوں کے بعد پہلی بار بجلی سپلائی

author img

By

Published : Feb 6, 2022, 6:23 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق بیس کنبوں پر مشتمل یہ گاؤں Electricity in Gurpal Satoora حکومت کی نظروں سے اب تک اوجھل تھا۔ حالانکہ یہ گاؤں آج بھی بنیادی سہولیات Basic Facilities in Gurpal Satoora سے محروم ہے۔ گاؤں میں نہ ہی رابطہ سڑک ہے اور نہ ہی دیگر بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے اس گاؤں میں بجلی بحال کرنے پر مقامی لوگ خوش ہیں اور انہیں لگ رہا ہے کہ اب ان کی زندگی بدل جائے گی۔ Gurpal Satoora Gets Electricity For The First Time

Gurpal Satoora Gets Electricity For The First Time: گٔرپل ستورہ میں گذشتہ 28 برسوں کے بعد پہلی بار  بجلی بحال
Gurpal Satoora Gets Electricity For The First Time: گٔرپل ستورہ میں گذشتہ 28 برسوں کے بعد پہلی بار بجلی بحال

جنوبی کشمیر کے گاؤں گرپل ستورہ میں گذشتہ 28 برسوں کے بعد پہلی بار بجلی سپلائی Electricity in Gurpal Satoora بحال کی گئی۔ ترال کے گرپل ستورہ میں ہفتہ کے روز پہلی مرتبہ سپلائی کا موقع مقامی آبادی کے لیے عید سے کم نہیں تھا۔ اس موقع پر لوگوں نے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

Gurpal Satoora Gets Electricity For The First Time: گٔرپل ستورہ میں گذشتہ 28 برسوں کے بعد پہلی بار بجلی بحال

مقامی لوگوں کے مطابق بیس کنبوں پر مشتمل یہ گاؤں حکومت کی نظروں سے اب تک اوجھل تھا۔ یہ گاؤں آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ گاؤں میں نہ ہی رابطہ سڑک ہے اور نہ ہی دیگر بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے اس گاؤں میں بجلی بحال کرنے پر مقامی لوگ خوش ہیں اور انہیں لگ رہا ہے کہ اب ان کی زندگی بدل جائے گی۔ Gurpal Satoora Gets Electricity For The First Time

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی خاتون شریفہ نے بتایا کہ 5 فروری سے پہلے گاؤں میں بجلی کا نام و نشان نہیں تھا۔ وہ روایتی طور پر لکڑی (لشی) جلا کر اپنی زندگی گزار رہے تھے۔ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کے بچے نہ پڑھ پاتے اور نہ ہی ان کی صحت ٹھیک رہتی۔ اب گویا بجلی بحال ہونے سے ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب انہیں یقین ہے کہ اب ان کے بچے بھی تعلیم کے نور سے آراستہ ہو سکتے ہیں۔ Basic Facilities in Gurpal Satoora

شریفہ نے محکمہ بجلی کے ملازمین کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی افسران کا شکریہ ادا کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گاؤں کے لیے ایک علیٰحدہ ٹرانسفارمر نصب کیا جائے کیوں کہ ابھی گاؤں کو ڈھائی کلومیٹر دور ٹرانسفارمر واقع سے بجلی فراہم کی گئی ہے۔

ایک عمر رسیدہ شخص بشیر احمد نے بتایا کہ وہ بجلی جیسی اہم سہولیات سے محروم تھے اور اب دیر آید درست آید کے مصداق گاؤں میں بجلی سپلائی فراہم کی گئی ہے، جس کے لیےوہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کو یقین ہے کہ اس بدلاؤ سے گاؤں کے بچوں کا مستقبل تابناک بنے گا۔ Basic Facilities in Gurpal Satoora

یہ بھی پڑھیں: Satora People Angry over Increase in Electricity Tariff: بجلی بل میں اضافے پر ستورہ کے عوام ناراض

وہیں محکمہ بجلی کے ایک جونیئر انجینئر ہرمیندر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ گرپل ستورہ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے کے دوران محکمے کو بھی زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ یہ ایک دشور گزار پہاڑی علاقہ ہے۔ اور اس پر مزید یہ کہ دوسرے گاؤں کے زمینداروں نے کمھبے نصب کرنے میں رکاوٹیں پیدا کیں، تاہم محکمہ اور انتطامیہ کی سنجیدہ کوششوں کے بعد یہ گاؤں اب روشن ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گاؤں میں علیحدہ ٹرانسفارمر نصب کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترال کے دور دراز علاقے گربل میں بجلی کی بحالی ایک اچھی پہل ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ گاؤں میں دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ Basic Facilities in Gurpal Satoora

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.