ETV Bharat / state

Alleged Militant Arrested in Bandipora: باںڈی پورہ میں مبینہ عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 5:16 PM IST

Updated : Jun 29, 2022, 8:38 PM IST

Hybrid LeT militant arrested in Bandipora says Police
باںدی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے آج ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک چینی ساخت گرینیڈ برآمد کیا گیا ہے۔ Alleged Militant Arrested in Bandipora

بانڈی پورہ: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پپچن علاقے کے نزدیک لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک اطلاع موصول ہونے پر بانڈی پورہ پولیس نے فوج کی 14 آر آر اور سی آر پی ایف کی 3 بٹالین کے ہمراہ بدھ کو پپچن علاقے کے نزدیک ایک ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر طیبہ کے ایک 'ہائی برڈ' عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔ Alleged Militant Arrested in Bandipora

باںڈی پورہ میں مبینہ عسکریت پسند گرفتار

گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت محبوب الاسلام عرف فرحان ولد انعام الحق شاہ ساکن نادی ہال بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران گرفتار شدہ شخص کی تحویل سے ایک چینی ساخت گرینیڈ جس کو اس نے اسکوٹی زیر نمبرJK15A- 0839 کی سیٹ کے نیچے چھپایا تھا، برآمد کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار شدہ عسکریت پسند نے انکشاف کیا کہ وہ لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے اور اسی جنگجو تنظیم کی ہدایت پر نادی ہال مارکیٹ میں واقع اپنی دکان میں ایک کیمن گاہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'گرفتار شدہ عسکریت پسند نے انکشاف کیا کہ لشکر کے مہلوک جنگجو حیدر عرف ابو موسیٰ، ابو اسمٰعیل عرف فیصل، ابو حمزہ عرف اوکاشا، گلزار عرف فیضان اسی کمین گاہ میں پناہ لیتے تھے۔'

hybrid-let-militant-arrested-in-bandipora-says-police
باںدی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار

مزید پڑھیں:

بیان میں کہا گی کہ 'گرفتار شدہ عسکریت پسند نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اس کمین گاہ میں اسلحہ و گولہ بارود اور آئی ای ڈی بھی رکھے تھے جس کے لیے وہ بانڈی پورہ ضلع کے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے تاکہ لشکر کو مزید مستحکم بنایا جاسکے۔ بیان کے مطابق بعد ازاں 'اس کمین گاہ سے 3 اے کے 47 رائفلیں، ان کے دس میگزین، 38 گولیاں، 3 پوچ، 2 وائی ایس ایم ایس سیٹ،2 ڈیٹو نیٹر وغیرہ بر آمد کیے گئے۔'

Last Updated :Jun 29, 2022, 8:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.