ETV Bharat / state

water shortage: اننت ناگ میں پینے کے پانی کی قلت کے سبب احتجاج

author img

By

Published : Nov 21, 2021, 6:38 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں گزشتہ دو برسوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت (water shortage) ہے۔ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ کئی طرح کے وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

water shortage: اننت ناگ میں پانی کی قلت پر احتجاج
water shortage: اننت ناگ میں پانی کی قلت پر احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مقامی لوگوں نے پینے کے پانی کی شدید قلت (water shortage) کو لے کر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ اننت ناگ کے علاقہ آرونی وارپورہ کے رہائشیوں کا الزام ہے کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

water shortage: اننت ناگ میں پانی کی قلت پر احتجاج

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں گزشتہ دو برسوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ کئی طرح کے وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ وقت پر پانی کا بل بھی ادا کر رہے ہیں، اس کے باوجود بھی علاقے میں پینے کے صاف پانی کی بحالی کو یقینی نہیں بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان: پینے کے پانی کی قلت کو لیکر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج



لوگوں نے کہا کہ کئی بار انہوں نے یہ معاملہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا، تاہم انہیں ہر بار نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.