ETV Bharat / state

Rent Assessment Meeting in Anantnag: اننت ناگ میں رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 9:44 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کرایہ تخمینہ کمیٹی کے اچلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں مکمل غور و خوض کے بعد کمیٹی نے تمام 13 کیسز میں کرائے کی منظوری دے دی۔Rent Assessment Meeting in Anantnag

rent-assessment-committee-meeting-held-in-anantnag
اننت ناگ میں رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد

اننت ناگ: ڈی سی دفتر اننت ناگ میں کرایہ تخمینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کی۔ کمیٹی کے سامنے کل 13 کیسز پیش کیے گئے اور مکمل غور و خوض کے بعد کمیٹی نے تمام 13 کیسز میں کرائے کی منظوری دے دی۔

اننت ناگ میں رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد
ڈاکٹر سنگلا نے پبلک ڈیلنگ بالخصوص صحت، ریونیو اور سوشل ویلفیئر کے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ عمارت میں صرف گراؤنڈ فلور کرایہ پر لیں تاکہ معذور افراد کے لیے آسان رسائی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے تمام عہدیداروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نجی عمارتیں صرف اس وقت کرائے پر دی جائیں جب سرکاری عمارتیں دستیاب نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:



ڈپٹی کمشنر نے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کہچرائی اراضی پر کسی بھی عمارت کو کرایہ پر نہیں لیا جائے گا۔ جزوی نقصان زدہ اور لاوارث سرکاری عمارت کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ ایسی عمارتوں کی مرمت کر کے انہیں سرکاری دفاتر کی رہائش کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.