ETV Bharat / state

DC Anantnag Gets Award: ڈی سی اننت ناگ وزیر اعظم ایکسیلنس ایوارڈ سے سرفراز

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 1:08 PM IST

سول سروسز ڈے کے موقع پر پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کو وزیر اعظم ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازاDC Anantnag Gets Award گیا۔ڈاکٹر سنگلا کو میونسپل کونسل اننت ناگ میں پی ایم سوانیدھی اسکیم کے نفاذ کے لیے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ PM SVANidhi Scheme In Anantnag

anantnag-receives-pms-awards-for-excellence-in-public-administration
ڈی سی اننت ناگ وزیر اعظم ایکسیلنس ایوارڈ سے سرفراز

اننت ناگ:سول سروسز ڈے کے موقع پر پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کو وزیر اعظم ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔انشل گرگ، بصیر الحق چوھدری اور شیتل نندا بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل۔وگیان بھون نئی دلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران یہ اعزازات تقسیم وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔ڈاکٹر سنگلا کو میونسپل کونسل اننت ناگ میں پی ایم سوانیدھی اسکیم کے نفاذ کے لیے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ DC Anantnag Gets Award Pm Awards For Excellence

ڈی سی اننت ناگ وزیر اعظم ایکسیلنس ایوارڈ سے سرفراز


اس اسکیم کے ذریعہ 380 سے زائد اسٹریٹ وینڈرز کو 10,000 روپے تک کے ورکنگ کیپیٹل لون کی سہولت فراہم کی گئی تاکہ وہ کووڈ وبائی امراض سے متاثر اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کر سکیں۔مراعات میں باقاعدہ ادائیگی اور ڈیجیٹل لین دین کے عوض معاوضہ کی وجہ سے اس اسکیم نے اسٹریٹ وینڈرز کو باقاعدہ بنانے میں مدد کی اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع کھولے۔


دلی کے وگیان بھوں میں منعقد تقریب میں پانچ شناخت شدہ ترجیحی پروگراموں میں کیے گئے مثالی کام کے لئے اعزاز دے گئے، جن میں 'پوشن ابھیان' میں لوگوں کی شرکت کو یقینی. بنانا، 'کھیلو انڈیا' اسکیم کے ذریعے کھیلوں اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا، 'پی ایم سواندھی یوجنا' میں ڈیجیٹل ادائیگی اور گڈ گورننس، ہمہ گیر ترقی شامل ہیں۔ ایک ضلع ایک پروڈکٹ' اسکیم کے ذریعے کسی کی مداخلت کے بغیر عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی۔ ڈپٹی کمشنر جموں انشول گرگ جو سنہ 2020 میں کپواڑہ کے ڈی سی کے عہدے پر فائز تھے موجودہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوھدری جو 2020 میں کرگل کے ڈی سی تھے اور موجودہ ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے سال 2021 کے لیے ایوارڈ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:



جموں و کشمیر کے دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکموں کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پنچایتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر شیتل نندا کو ایوارڈ دیا گیا۔ شیتل نندا ایک سینئر آئی اے ایس افسر ہیں جو کہ اُس وقت دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے ایڈمنسٹریٹریٹیو سکریٹری تھیں جب انتخابات ہوئے تھے اور وہ آج محکمہ سماجی بہبود میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس سول سروسز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کل 16 افسران کو اعزازات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.