ETV Bharat / state

کوکرناگ: طبی سہولیات کا فقدان، عوام کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 4:01 PM IST

Lack Of Health Facilities
طبی شعبے کا فقدان

کوکرناگ کا ہلر علاقہ تین ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔ ہلر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں ڈسپنسری بھی ہوتی تو وہ ان کے لئے بڑی بات تھی، لیکن وہ اس بھی محروم ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں آئے روز طبی شعبے کو فعال بنانے کے حوالے سے بلند بانگ دعویٰ کیا جاتا ہے۔ وہیں، زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ جس کی ایک زندہ مثال اننت ناگ کے کوکرناگ میں واقع ہلر علاقے میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہاں طبی سہولیات نہ کے برابر ہیں۔

طبی شعبے کا فقدان

کوکرناگ کا ہلر علاقہ، جہاں سال 1962 میں اس وقت کی انتظامیہ نے علاقے کے لوگوں کو سہولیات پہنچانے کی غرض سے ایک میڈیکل ایڈ سینٹر قائم کیا تھا۔ تاہم 59 سال گزرنے کے باوجود میڈیکل ایڈ سینٹر میں کوئی بھی پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی۔ حالانکہ حکومتی اداروں کی جانب سے مذکورہ علاقے میں پانچ سال قبل پی ایچ سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ مگر گزشتہ پانچ برسوں سے مقامی لوگ پبلک ہیلتھ سینٹر کی عمارت کے مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں میڈیکل ایڈ سینٹر میں طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم اے سی میں صحت سے متعلق ہوئی معمولی سے معمولی چیز ملنا بھی محال ہے۔ لوگوں کے مطابق جب ان کے یہاں کوئی شخص بیمار ہو جاتا ہے تو انہیں 14 کلومیٹر دور اننت ناگ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اس لمبے سفر میں مقامی لوگوں کو مختلف دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈگری کالج کھنہ بل کے احاطے میں طلبا کا احتجاج

ہلر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں ڈسپنسری بھی ہوتی تو وہ ان کے لئے بڑی بات تھی۔ ان کے مطابق علاقے میں قائم میڈیکل ایڈ سینٹر میں گزشتہ 59 برس کے دوران کوئی بھی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی۔ اگرچہ جموں وکشمیر کی حکومت نے علاقے کے رہائش پذیر لوگوں کو طبی سہولیات پہنچانے کی غرض سے مذکورہ علاقے میں پی ایچ سی کا قیام عمل میں لایا تھا، لیکن پانچ سال کا تویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی عمارت کا کام پائے تکمیل تک نہیں پہنچ سکا، جس کے سبب علاقے کے لوگ ابھی بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

ای ٹی وی کے نمائندے نے یہ مسئلہ ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی نوٹس میں لانا چاہا تو انہوں نے کیمرا کے سامنے آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کر کے پی ایچ سی کا کام جلد ہی شروع کروا دیں گے، تاکہ علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.