ETV Bharat / state

Kokernag Encounter 5th Day Update کوکرناگ انکاؤنٹر، غار سے ایک جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی، تصادم پیر کی صبح تک معطل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2023, 7:36 PM IST

Updated : Sep 17, 2023, 8:21 PM IST

Etv Bharatkokernag-encounter-5th-day-update-one-charred-body-recovered-from-cave-encounter-suspended-till-monday-morning
کوکرناگ انکاؤنٹر، غار سے ایک جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی، تصادم پیر کی صبح تک معطل

کرناگ کے گڈول جنگل علاقے میں اتوار کو مسلسل پانچویں روز بھی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔سکیورٹی فورسز کو اتوار کے روز ایک غار سے ایک جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

کوکرناگ انکاؤنٹر، غار سے ایک جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی، تصادم پیر کی صبح تک معطل

کوکرناگ (اننت ناگ):ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ میں جاری تصادم آج پانچویں روز بھی جاری رہا۔ دن بھر وقفہ وقفہ سے گولہ باری جاری رہنے کے بعد اتوار کی شام کے بعد کل صبح تک آپریشن کو معطل کر دیا جائے گا۔ اندھیرا ہونے کے سبب سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کو پیر کی صبح تک معطل کر دیا گا۔ بدھ کے روز شروع ہونے والے اس تصادم میں اب تک تین اعلی فسران سمیت فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

دریں اثناء سکیورٹی فورسز نے معرکہ آرائی پر موجود ایک غار کے ٹھکانے سے ایک جلی ہوئی لاش برآمد کی ہے۔ وہیں مذکور لاش کی شناخت کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے تاکہ عسکریت پسند کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ کمین گاہ کو مارٹر شیلوں سے تباہ کیا گیا ہے۔ان کے مطابق چونکہ یہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے لہذا آپریشن میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کے کیمرا کے ذریعے تصادم کی جگہ تین لاشوں کو دیکھا گیا ہے تاہم سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہاں پر مزید عسکریت پسند موجود ہیں۔

بتادیں کہ گڈول کوکرناگ علاقے میں بدھ کی دوپہر شروع ہوئے تصادم آرائی میں اب تک چار حفاظتی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ مزید دو اہلکاروں کو تصادم آرائی میں زخمی ہوئے، حالانکہ تصادم آرائی پانچویں روز بھی جاری رہی۔ آپریشن کے دوران ماہر ماؤنٹین کلیمبر فورس کی بھی مدد طلب کی گئی ہے جبکہ عسکری مخالف آپریشن میں ڈرون اور چاپر سروس کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

ادھر علاقے میں موسم نے کروٹ بدل لی جس کے نتیجے میں کوکرناگ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بارشیں ہوئی، جس کے باعث آپریشن میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے، حالانکہ موسم میں بہتری ہوتے ہی سکیورٹی ایجنسیاں پھر سے متحرک ہو کر چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی تلاش جاری کر دی گی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ فورسز کو اپنے خفیہ ذرائع سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر گڈول کے جنگلاتی علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا، تاہم علاقہ میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر اچانک حملہ کیا جس دوران 19 راشٹریہ رائفلز کے کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دوچک اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں بٹ ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں کئی دیگر سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے جمعہ کے روز ایک سکیورٹی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے ساتھ ہی اس تصادم میں ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔

Last Updated :Sep 17, 2023, 8:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.