ETV Bharat / state

Kala Utsav Program in Bijbehara بجبہاڑہ میں کلا اُتسو پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 7:29 PM IST

Kala Utsav Programme in Bijbehara: بجبہاڑہ میں ’کلا اُتسو‘ پروگرام منعقد
Kala Utsav Programme in Bijbehara: بجبہاڑہ میں ’کلا اُتسو‘ پروگرام منعقد

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ میں منعقدہ 'کلا اُتسو' پروگرام میں طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے داد تحسین وصول کی۔ Art Program at Govt Higher Sec School Bijbehara

پلوامہ: نوجوانوں کے ہنر کو نکھارنے اور ہنر مند نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارہم مہیا کرانے کی غرض سے نجی اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، یو ٹی انتظامیہ سمیت مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ جنوبی کشمیر کے اننت ضلع میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ میں بھی ’’کلا اُتسو‘‘ کے تحت ڈسٹرکٹ لیول مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکولی بچوں نے مختلف پروگرامز پیش کیے۔ Kala Utsav Programme in South Kashmir

بجبہاڑہ میں ’کلا اُتسو‘ پروگرام منعقد

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بجبہاڑہ میں منعقدہ ’’کلا اُتسو‘‘ پروگرام میں اسکولی طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے داد تحسین وصول کی۔ حاضرین نے اسکولی بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرامز کی کافی سراہنا کی گئی۔

کالج کی پرنسپل نسرینہ اختر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کلا اتسو پروگرام کو زونل لیول پر اس لئے منعقد کیا گیا تاکہ نوجوانوں کی پنہاں صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایسے پراگرام کا انعقاد نہ صرف زونل لیول پہ ہونا چاہئے، بلکہ ایسے پرگرامز قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی منعقد ہونے چاہئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے بچے پڑھائی میں بھی دلچسپی لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سوپور میں آرٹ اور کلچر پروگرام کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.