ETV Bharat / state

BJP On NIA Raids In Kashmir قیام امن کی خاطر این آئی اے اور ایس آئی اے کی کاروائیاں جاری رہیں گی، بی جے پی

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 9:03 PM IST

For the sake of peace in kashmir operations-of-nia-and-sia-will-continue-in-kashmir-bjp
کشمیر میں قیام امن کی خاطر این آئی اے اور ایس آئی اے کی کاروایاں جاری رہے گی، بی جے پی

بی جے پی جنرل سکریٹری وبود گپتا نے کہا کہ کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہیں لیکن الیکشن کمیشن ہی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا حتمی فیصلہ لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں قیام امن کی خاطر این آئی اے اور ایس آئی اے کی کارروائیاں جاری رہے گی۔

کشمیر میں قیام امن کی خاطر این آئی اے اور ایس آئی اے کی کاروایاں جاری رہے گی

اننت ناگ: بی جے پی کے جنرل سکریٹری وبود گپتا کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں قیام امن کی خاطر قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ایس آئی اے کی کارروائیاں جاری رہے گی اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے جموں کشمیر کو پچھلے کئی برسوں سے اسے لوٹا ہے۔اننت ناگ اور پہلگام میں وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کے آنے والے 100 ویں ایپیسوڈ کے سلسلے میں میٹنگوں سے خطاب کے بعد گپتا نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہیں لیکن الیکشن کمیشن ہی حتمی فیصلہ لینا کا مجاز ہے۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لئے اپنا قلیدی رول ادا کریں اور عوام کو زور مرہ کے درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کشمیر میں قیام امن کی خاطر این آئی اے اور ایس آئی اے کی کارروائیاں جاری رہینگی اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جنہوں نے جموں کشمیر کو لوٹا ہے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ وزیراعظم کے من کی بات پروگرام کو گھر گھر پہنچائے ۔اہنوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا من کی بات پروگرام 100ویں ایپیسوڈ کو ہر گھر تک پہچانا پارٹی کے ہر کارکن کا مش ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں: NIA Raids on Khurram Parvez خرم پرویز کے دفتر پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

بتادیں کہ اس کنونشن میں ان کے ہمراہ سنیل شرما، صوفی بوسف، الطاف ٹھاکر، ویر صراف اور دیگر لیڈران بھی موجود رہے۔ وبود گپتا نے کیجریوال سمیت حزب اختلاف کے دیگر لیڈران کو بھی وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کو سننے کا مشورہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.