ETV Bharat / state

Fit India Campaign kokernag: فٹ انڈیا مہم کے تحت کوکرکاگ میں کھیل سرگرمیاں شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 4:52 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں فٹ انڈیا مہم کے تحت رسمی طور کھیل سرگرمیوں کا افتتاح کیا گیا جس میں آفیشلز کے علاوہ مقامی اسکولوں میں زیر تعلیم درجنوں طلبہ نے شرکت کی۔

فٹ انڈیا مہم کے تحت کوکرکاگ میں کھیل سرگرمیاں شروع
فٹ انڈیا مہم کے تحت کوکرکاگ میں کھیل سرگرمیاں شروع

فٹ انڈیا مہم کے تحت کوکرکاگ میں کھیل سرگرمیاں شروع

اننت ناگ (جموں کشمیر) : فٹنس کو ہماری روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بنانے کے مقصد سے 29 اگست 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’فٹ انڈیا پروگرام‘‘ کا آغاز کیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے کھیل سرگرمیوں میں دلچسپی کا مظاہرہ کرکے وہ جسمانی و ذہنی طور تندرست رہ سکیں۔ اس حوالے سے ایس ڈی ایم کوکرناگ نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے جنوبی کشمیر کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں مختلف کھیل سرگرمیوں کا رسمی طور افتتاح کیا، جس میں کوکرناگ اور اسکے مضافات میں آنے والے اسکولی بچوں نے شرکت کی جبکہ طلبا میں بھی اس موقع پر کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔

اس دوران کھیلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں جتنی اہمیت پڑھائی کی ہے اتنی ہی کھیل سرگرمیاں بھی ضروری ہیں اور یہ نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے دور رکھنے کے لئے کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔ وہیں اس موقع پر مقامی لوگوں نے کہا کہ ’’ابھی بھی کئی نجی اسکول کھیلوں کی جانب عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور بچوں کو کھیلوں سے دور رکھ رہے ہیں جبکہ سکول انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کریں تاکہ طلبہ جسمانی طور تندرست رہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: کوکرناگ: سپورٹس سٹیڈیم کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے مرکزی سرکار کی جانب سے کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے کئی کھیل سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس میں بچوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جبکہ اس وقت جموں و کشمیر کے کئی نوجوان نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جموں و کشمیر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.