ETV Bharat / state

Road Accident کشمیر دو الگ الگ سڑک حادثوں میں 10 افراد زخمی

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 8:35 PM IST

ویری ناگ کے راتھر گنڈ علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہے۔ وہیں قاضی گنڈ میں ٹریکٹر اور لوڈ کیریئر گاڑی کے درمیان ٹکر ہوئی ۔ اس حادثہ میں 5 افراد زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں کو علاج و معالکہ کے لیے نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

dozen-injured-in-road-accident-in-anantnag
کشمیر دو الگ الگ سڑک حادثوں میں 10 افراد زخمی

کشمیر دو الگ الگ سڑک حادثوں میں 10 افراد زخمی

اننت ناگ : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقہ کے راتھر گنڈ علاقہ میں جمعہ کے راز ایک سڑک حادچہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔تفصیلات کے مطابق چوگنڈ سے ویری ناگ کی طرف آرہی مسافر گاڑی وین اور ایک الٹو کار نے درمیاں زور دار ٹکر ہوئی ۔ اس حادثہ میں الٹو کار کے ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں دونوں گاڑیوں کو بھی کافی نقصان ہو۔ اس حادثہ میں معمولی طور زخمی ہوگئے۔ پولیس چوکی ویری ناگ نے اس حوالے سے ایک کیس درج کیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔
ادھر کولگام کے قاضی گنڈ علاقہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا. اس حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاع کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ شمپورہ کے نزدیک ٹریکٹر اور ٹاٹا موبائل گاڑی کے درمیاں زوردار ٹکر ہوئی۔ا س حادثہ میں گاڑی میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا۔اس بیچ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Ramban رامبن سڑک حادثہ میں پانچ طلبہ زخمی

واضح رہے کہ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.