ETV Bharat / state

Cricket Tournament for Physically Challenged: 'مخصوص افراد کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ چشم کشا'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 2:16 PM IST

منشیات مخالف مہم کے تحت جسمانی طور مخصوص افراد کے لیے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

اننت ناگ میں جسمانی طور مخصوص افراد کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
اننت ناگ میں جسمانی طور مخصوص افراد کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اننت ناگ میں جسمانی طور مخصوص افراد کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اننت ناگ (جموں کشمیر): منشیات مخالف مہم اور نشہ سے کنارہ کشی اختیار کرکے نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب متوجہ کرنے کے لئے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جسمانی طور مخصوص افراد کے لئے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ’’نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے تحت ساؤتھ کشمیر ہینڈی کیپس ایسوسی ایشن اور محکمہ سماجی بہبود کے اشتراک سے کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی جسمانی طور مخصوص افراد کی کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران ساؤتھ کشمیر ہینڈی کیپس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اویس احمد نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران بالترتیب، الگ الگ کیٹگری (زمروں) کی ٹیموں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا ،جس میں نابینا، وہیل چیئر کے ماتحت لوگ، قوت سمائی اور گویائی سے محروم اور مختلف جسمانی کمزوریوں کے شکار کھلاڑیوں کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’ایک مقصد یہ کہ اس کے ذریعے ان لوگوں تک پیغام پہنچانا ہے جو کھیل کود کو چھوڑ کر منشیات کو اپنا لیتے ہیں، وہیں ٹورنامنٹ کے ذریعے مخصوص افراد کو اپنے ہنر کو ابھارنے کا موقع ملے گا اور انہیں بہتر پلیٹ فارم مہیا ہوگا تاکہ بہتر ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں تک جانے کی رسائی حاصل ہو سکے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سماج میں ایک مسیج جائے گی کہ جب ایک مخصوص شخص کھیل کود میں حصہ لے سکتا ہے تو جسمانی طور تندرست افراد حصہ کیوں نہیں لے سکتے؟

مزید پڑھیں: Specially Abled Cricket Tournament اننت ناگ میں نابینا افراد کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

نشہ مکت بھارت ابھیان کے انچارج، کمل جیت، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ سماج کو منشیات سےپاک بنانے کے لئے اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لئے کھیل کود ایک اہم ذریعہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خود اعتمادی اور بلند حوصلے ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جسمانی طور مخصوص ہونے کے با وجود یہ لوگ کھیل رہے ہیں۔ لہذا ان لوگوں کو ان سے سبق سیکھنا چاہئے جو کھیل کود کو چھوڑ کر نشہ کو اپنا مشغلہ بنا لیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.