ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested اننت ناگ میں 7 منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 9:33 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

منشیات فروشوں کے خلاف اننت ناگ پولیس کے کریک ڈاؤن میں پانچ الگ الگ مقامات پر خصوصی ناکوں کے دوران 7 منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔Drug Peddlers Arrested In Anantnag

اننت ناگ: اننت ناگ پولیس کی جانب سے منشیات کی لعنت کے خلاف جاری مہم کے دوران تین منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا ۔یہ کاروائی اننت ناگ پولیس تھانہ سے وابستہ پولیس پارٹی نے کی۔Crackdown Against drug Peddlers In Anantnag
پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے اچھہ بل اڈہ میں تلاشی کاروائی کے دوران تین افراد کو ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار کیا ہے۔ امذکورہ افراد سے 1.2 کلو چرس اور 06 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔پولیس نے تمام ملزمین کو گرفتار کیا ہے، اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔Prohibited items Drugs recovered

اس کارروائی کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت شیخ محلہ جنگلات منڈی کے رہنے والے ظفر عباس شیخ ولد محمد سلیم ، یاسر نذیر کاڈو ولد نذیر احمد کاڈو قاضی محلہ، محلہ خواجہ میر علی چینی چوک کے رہنے والے زبیر احمد ترے غلام نبی ترے، خواجہ میر علی چینی چوک اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔Drug Peddlers Arrested

وہیں پولیس نے شیر باغ، بٹنگو،براکپورہ کراسنگ ،سپورٹس اسٹیڈیم کے مقامات پر ناکہ قائم کرکے مزید کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضہ سے چرس، فُکی و دیگر منشیات برآمد کی گئیں۔ متعلقہ ناکوں پر جن منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کی شناخت، ملک ناگ اننت ناگ کے رہنے والے زونین ریاض ولد ریاض احمد صوفی، بٹنگو کے رہنے والے محمد رفیق ڈار ولد علی محمد ڈار، محمد اشرف ڈار ولد محمد اقبال ڈار چری پنجگام صوف شالی، کے کلان کے رہنے والے پیر توصیف احمد ولد پیر عبدالرشید کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے تمام منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے ضلع کی عوام سے منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کی اطلاع پولیس کو دینے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested بڈگام میں منشیات فروش گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.