ETV Bharat / state

Cleanness Drive in Pahalgam: بارہمولہ کے اسکولی بچوں نے پہلگام میں صفائی مہم چلائی

author img

By

Published : Jun 10, 2022, 4:30 PM IST

cleanliness-drive-held-by-pvt-school-children-in-pahalgam
بارہمولہ کے اسکولی بچوں نے پہلگام میں صفائی مہم چلائی

مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں شمالی کشمیر کےضلع بارہمولہ کے ایک نجی اسکول کے بچوں نے صفائی مہم چلائی۔ اس دوران طلبہ نے سیرو تفریح کے مقامات علاوہ مختلف پارکوں میں صفائی مہم چلا کر کوڑے کرکٹ کو صاف کیا۔Cleanness Drive in Pahalgam

پہلگام: ضلع بارہمولہ کے نہال پورہ، ڈولی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک نجی اسکول، بی ایم ایس کے طلبہ نے جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں صفائی مہم چلائی۔ دراصل اسکولی بچے اپنے اساتذہ کے ہمراہ سیرو تفریح کے لیے پہلگام آئے تھے، جس دوران انہوں نے مختلف پارکوں میں کوڑا کرکٹ دیکھ کر صفائی مہم شروع کر دی۔Cleanness Drive in Pahalgam

اسکولی بچے اپنے اساتذہ کے ہمراہ پہلگام کے مختلف مقامات کی سیرو تفریح سے لطف اندوز ہوئے اور کئی مقامات خاص کر پوشہ ون پارک میں صفائی بھی کی۔ Pvt. school held Cleanness Drive in Poshwan park

بارہمولہ کے اسکولی بچوں نے پہلگام میں صفائی مہم چلائی

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسکول کے ٹیچر محمد اکبر نے کہا کہ ماحولیات کے تئیں بیداری صرف 5 جون کو منائی جا رہی۔ عالمی یوم ماحولیات تک محدود نہیں رکھنا چاہیے۔ صفائی ستھرائی مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ اس طرح کے جذبہ سے انہوں نے اپنے اسکولی طلبہ کو سرشار کیا ہے اور یہ پہل اسی جذبہ کا مظاہرہ ہے۔

مزید پڑھیں:


طلبہ نے کہا کہ وہ سیرو تفریح سے بھی لطف اندوز ہوئے اور ساتھ میں صفائی مہم چلا کر اپنا فرض بھی نبھایا جس سے ان کا پکنک یاد گار بن گئی۔ اس مہم سے پارک میں موجود اسکولی بچے اور عام لوگ بھی اس بیدار ہوں گے تاکہ وہ بھی اس طرح کی پہل شروع کریں اور آس پاس کے موحول کو صاف ستھرا رکھنے پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.