ETV Bharat / state

Socio Political Leader Imran Amin بائیکاٹ کی سیاست سے جموں کشمیر کو کچھ حاصل نہیں ہوا، سیاسی کارکن عمران امین ڈار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 5:41 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

سوشو پولیٹیکل کارکن عمران امین ڈار نے دعوی کیا کہ کشمیر میں امن خراب کرنا پرانے سیاستدانوں کی دین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان کشمیر میں امن چاہتا ہے، جس کے لیے وہ کشمیری نوجوانوں کو صیح راستہ فراہم کرنے کے کوششیں کریں گے۔

بائیکاٹ کی سیاست سے جموں کشمیر کو کچھ حاصل نہیں ہوا، سیاسی کارکن عمران امین ڈار

اننت ناگ: سینیئر سوشو پولیٹیکل کارکن عمران امین ڈار کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ سیاست سے جموں کشمیر کو کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اور موجودہ سیاسی نظام میں بدلاؤ لانے کے لیے نوجوانوں کو سامنے آنے چاہیے۔ عمران شاہ نے کہا کہ وہ کسی سیاسی جماعت سے جڑے بغیر ہی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی شراکت داری کو یقینی بنائے گے۔ انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ یہاں کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مین اسٹریم میں آئے اور آنے والے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں حصہ لیں۔

اننت ناگ کے انزولہ علاقے میں سیاسی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران عمران شاہ نے کہا کہ ماضی میں سیاسی پارٹیوں نے لوگوں کا استحصال کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنی پارٹی کے کئی کارکنان نے ان کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کشمیر کا نوجوان بدلاؤ چاہتا ہے کیونکہ پرانے سیاستدانوں نے کشمیری عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

شاہ کے مطابق کشمیر امن کو خراب کرنا پرانے سیاستدانوں کی دین ہیں، اور آج کا نوجوان کشمیر میں امن چاہتا ہے۔ شاہ نے کہا کہ کشمیر کا نوجوان ڈرگس اور بندوق کے خلاف کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیری نوجوانوں کو صیح راستہ فراہم کرنے کے کوششیں کریں گے، تاکہ آنے والے وقت میں وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائے اور وہ نشے جیسی بری لت سے دور رہ سکے۔

مزید پڑھیں: Assembly Election in Kashmir کشمیر میں انتخابات جلد منعقد کرانے کی اپیل

انہوں نے مزید کہا بندوق کی وجہ سے کشمیر میں امن قانون پوری طرح سے متاثر ہو چکا ہے اور آج کا نوجوان بندوق سے دور رہنا چاہتا ہے اور ہم یہاں کے نوجوانوں کو صیح راستہ فراہم کرنے کے کوششیں کریں گے، تاکہ جموں وکشمیر میں پھر سے امن لوٹ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کی بنیادوں پر انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.