ETV Bharat / state

Doctors Accused of Negligence in Anantnag: مریض کی موت کے بعد تیمارداروں کا احتجاج، ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 10:11 PM IST

Updated : Jan 28, 2022, 10:35 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ میں کولگام سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون کی موت کے بعد تیمارداروں نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا Protest Against GMC Anantnag Admin۔ احتجاجیوں کے مطابق ’’ڈاکٹروں کی لاپرواہی‘‘ کی وجہ سے مریضہ کی موت Doctors Accused of Negligence ہو گئی۔

Doctors Accused of Negligence: مریض کی موت کے بعد تیمارداروں کا احتجاج، ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام
Doctors Accused of Negligence: مریض کی موت کے بعد تیمارداروں کا احتجاج، ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام

اننت ناگ: گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ Government Medical College Anantnag میں یاری پورہ، کولگام کی رہنے والی ایک مریضہ کی موت کے بعد تیمارداروں نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ Protest Against GMC Anantnag Admin کیا۔ تیمارداروں نے طیش میں آکر ہسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

اننت ناگ میں ایک مریض کی موت کے بعد تیمارداروں کا احتجاج

انہوں نے کا الزام عائد کیا کہ ’’ڈاکٹروں کی جانب سے مریضہ کے علاج میں لاپرواہی کی گئیDoctors Accused of Negligence، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے متوفیہ کے رشتہ داروں نے بتایا کہ مریضہ 60 سالہ حاجرہ بانو کی حالت خراب ہونے کے بعد انہوں نے حاجرہ بانو کو ہفتہ کی صبح جی ایم سی اننت ناگ Government Medical College Anantnag پہنچایا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریضہ کو ایمرجنسی میں بیڈ فراہم نہیں کیا گیا، مریضہ کی حالت ابتر ہونے پر کئی بار ڈاکٹروں کو مریضہ کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاہم کسی بھی ڈاکٹر نے مریضہ کے پاس آنے کی زحمت گوارا نہیں کی اور مریضہ کا انتقال ہو گیا۔‘‘

احتجاجیوں نے مزید کہا کہ ’’ڈاکٹروں نے جان بوجھ کر مریضہ کے علاج و معالجے میں کوتاہی برتی Doctors Accused of Negligence جس سے وہ فوت ہو گئی۔‘‘

تیمارداروں نے حاجرہ بانو کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث ڈاکڑوں کے خلاف کارروائی کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ادھر جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے ان سبھی الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا: ’’مریضہ معمر ہونے کے علاوہ کئی عارضوں میں مبتلا تھی، ڈاکٹروں نے اس کے علاج و معالجے میں کوئی کوتاہی نہیں کی، پوری کوشس کے بعد بھی ڈاکٹر اسے بچا نہیں سکے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں پر لگائے گئے سبھی الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے تیمارداروں کی جانب سے ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے سخت افسوس کا اظہار کیا۔

Last Updated : Jan 28, 2022, 10:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.