ETV Bharat / state

ہسپتال میں خاتون کی موت

ضلع ہسپتال اننت ناگ میں اچھہ بل ماگرے پورہ کی رہنے والی پینتالیس برس کی راجہ بیگم نامی مریضہ کی آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی مبینہ لاپروائی کی وجہ سے موت ہوگئی۔

ڈاکٹرز کی مبینہ لاپروائی سے مریضہ کی موت
ڈاکٹرز کی مبینہ لاپروائی سے مریضہ کی موت

Published : February 20, 2020 at 10:00 PM IST

|

Updated : March 2, 2020 at 12:18 AM IST

Choose ETV Bharat

اہل خانہ نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 'ڈاکٹرز کے لاپروائی برتنے کی وجہ سے پیر میں جراحی کے دوران مریضہ کی آپریشن تھیئٹر کے اندر موت ہوئی ہے۔'

ڈاکٹرز کی مبینہ لاپروائی سے مریضہ کی موت

ان کا یہ بھی الزام ہے کہ 'ڈاکٹرز نے اپنے ایجنٹس سرگرم کیے ہیں جو سرکاری ہسپتال کے بجائے نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی سرجری کرانے کی صلاح دیتے ہیں۔'

انہوں نے معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے اور ملوث ڈاکٹرز کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : March 2, 2020 at 12:18 AM IST