ETV Bharat / state

اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Jul 8, 2021, 11:18 AM IST

اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے پوجی ٹنگ، بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اسکی تحویل سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار
اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس کو منشیات فروشی سے متعلق ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد اننت ناگ پولیس نے منشیات فروشوں کا شکنجا کسنے کے لئے سنگم، بجبہاڑہ کے مقام پر ناکہ قائم کیا۔

ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے پوجی ٹنگ، بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے توصیف احمد پرے نامی ایک شخص کی تحویل سے کوڈین فاسفیٹ کی 12 بوتلوں سمیت 10 گرام ہیروئین ضبط کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

اس سلسلے میں بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ پولیس کا منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

اننت ناگ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بجبہاڑہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں جس کی عوامی حلقوں کی جانب سے بھی پذیرائی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.