ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: روی کمار پہنچے فائنل میں، سِلور میڈل یقینی

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 4:45 PM IST

بھارتی پہلوان روی کُمار نے کُشتی کے فائنل میں پہنچ کر بھارت کے کھاتے میں مزید ایک میڈل یقینی کر لیا ہے۔

روی کمار
روی کمار

ٹوکیو اولمپکس کے 13 ویں دن بھارتی پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس میں سب سے نمایاں روی کمار دہیا رہے جنہوں نے بھارت کی جھولی میں ایک اور تمغہ یقینی بنایا ہے۔ روی کُمار نے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

پہلوان روی کمار نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مَردوں کے فری اسٹائل 57 کلوگرام زمرے میں قزاقستان کے نور سلام کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس کے ساتھ ہی روی نے کم از کم سلور میڈل یقینی کر لیا ہے۔

میچ کے شروعات میں روی کمار پیچھڑ گئے تھے اور 5-9 سے پیچھے چل رہے تھے۔ حالانکہ روی کے پاس واپسی کا موقع تھا کیونکہ یہ ریسلنگ میں یہ برتری زیادہ نہیں ہوتی ہے۔ یہاں ہر سیکنڈ حالات تبدیل ہوتے ہیں اور ویسا ہی ہوا جس کے بعد روی نے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

روی کمار دہیا کی جیت کے ساتھ ہی بھارت کے کھاتے میں 4 تمغے ہو گئے ہیں۔ روی کمار کے علاوہ میرا بائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں، پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں اور لولینا بورگوہین نے باکسنگ میں تمغے جیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.