ETV Bharat / sports

سرکردہ شخصیات کی میرابائی چانو کو مبارکباد

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 10:54 PM IST

صدر نائب صدراور وزیراعظم کی میرابائی چانو کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد
صدر نائب صدراور وزیراعظم کی میرابائی چانو کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مختلف ریاستوں کے گورنرز اور وزرائے اعلی نے ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے لئے تمغہ سے کھاتہ کھولنے پر ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ کووند نے آج ٹویٹ کیا، "میرابائی چانو کوٹوکیو اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیت کر میڈل کاکھاتہ کھولنے کے لئے دلی مبارکباد۔‘‘

26 سالہ چانو نے اولمپکس کے پہلے روز 49 کلوگرام کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا ۔ کسی اولمپکس میں وہ چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون ویٹ لفٹر بنی ہیں۔ اس سے قبل کرنم ملیشوری نے سڈنی اولمپکس 2000 میں 69 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے میرابائی چانو کو ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

نائیڈو نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ چانو کی کامیابی دوسرے کھلاڑیوں کے عزم کو مضبوط کرے گی۔
نائیڈو نے کہا ’’ ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کی 49 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں ملک کے لئے پہلا چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے میرابائی چانو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، آپ کی کامیابی سے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔مستقبل کی کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات ‘‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی نےمیرا بائی چانو کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ‘‘ ٹوکیو – 2020 میں اس سے زیادہ خوشی کے ساتھ آغاز نہیں ہو سکتا تھا۔ ہندوستان کو میرا بائی چانو کی شاندار کار کردگی کی وجہ سے فخر حاصل ہوا ہے ۔ ویٹ لفٹنگ میں تمغہ جیتنے پر ، اُن کو مبارکباد ۔ اُن کی کامیابی ہر ہندوستان کو تحریک دے گی ۔ #Cheer4India #Tokyo2020 ’’ ۔


لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے میرابائی چانو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ناری شکتی‘ کی طاقت نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ٹوکیو اولمپک تیسرا دن: بھارت کے لیے کون پیش کرے گا میڈل کی دعویداری

انہوں نے ایک بار پھر ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے بھی میرا بائی چانو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا بائی چانو نے پہلے ہی دن میڈل جیت کر ملک کو نام روشن کیا ہے۔ پورا ملک کو ان پر فخر ہے۔
یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.