ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک آٹھواں دن: بھارتی ٹیم اور کھلاڑیوں کا شیڈول

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 9:12 PM IST

بھارتی ٹیم اور کھلاڑیوں کا شیڈول
بھارتی ٹیم اور کھلاڑیوں کا شیڈول

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں 30 جولائی کو بھارتی ٹیم کے کھلاڑی 9 مختلف کھیلوں کے 15 ایونٹس میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ اس میں سے بھارت کے پاس جہاں شوٹنگ اور تیر اندازی میں میڈلز جیتنے کے مواقع ہیں، وہیں اتھلیٹکس میں بھارتی کھلاڑی اچھی شروعات کرنا چاہیں گے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کا ساتواں دن بھارت کے لیے اچھا رہا۔ اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے ڈنمارک کی میا بلچ فیلٹ کو 15-21 اور 11-21 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

اس کے علاوہ مَردوں کی ہاکی ٹیم نے ارجنٹینا کو 1-3 سے شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جب کہ آرچر(تیر انداز) اتنو داس نے دو بار کے اولمپک چمپیئن جنہوک اوہ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

دوسری جانب ستیش کمار نے جمیکا کے ریکارڈو براؤن کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں انٹری کی۔

اس دوران 2016 ریو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی انگریٹ ویلنشیا نے پری کوارٹر فائنل میچ میں 6 بار کی عالمی چمپیئن بھارت کی تجربہ کار مکے باز میری کوم کو شکست دی جس سے میری کوم کا اولمپک سفر ختم ہوگیا۔

ٹوکیو اولمپکس کے آٹھویں روز تیر اندازی، ایتھلیٹکس اور شوٹنگ وغیرہ کے دلچسپ میچ دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

  • ٹوکیو اولمپک آٹھواں دن: 30 جولائی کو بھارت کا مکمل شیڈول:

تیر اندازی(صبح 6 بجے سے):

دیپیکا کماری بمقابلہ سینیا پیرووا (روسی اولمپک کمیٹی)، خواتین سِنگلز کوارٹر فائنل میچ

ایتھلیٹکس (صبح 6 بج کر 17 منٹ سے)

اویناش سابلے، مَردوں کی تین ہزار میٹر اسٹیپلی چیز، پہلا راؤنڈ ہیٹ 2

ایم پی جابر، مَردوں کی 400 میٹر ہرڈلز ریس، پہلا راؤنڈ ہیٹ 5، صبح 8 بج کر 45 منٹ سے

دوتی چند، خواتین 100 میٹر ریس، پہلا راؤنڈ ہیٹ، صبح 8 بج کر 45 منٹ سے

مِکسڈ 4x400 میٹر ریلے ریس، پہلا راؤنڈ 2، شام 4 بج کر 42 منٹ سے

بیڈمنٹن(دوپہر ایک بج کر 15 منٹ سے)

پی وی سندھو بمقابلہ اکانے یاماگوچی (جاپان) خواتین سِنگلز کوارٹر فائنل

باکسنگ(صبح 7 بج کر 18 منٹ سے)

سِمرنجیت کور بمقابلہ سُداپورن سیسوندی(تھائی لینڈ)، خواتین 60 کلو گرام فائنل 16

لولینا بورگوہین بمقابلہ نیئین چِن چین(چینی تائپے)، خواتین 69 کلو گرام کوارٹر فائنل صبح 8 بج کر 48 منٹ سے

ہارس رائیڈنگ(گھوڑ سواری) دوپہر دو بجے سے

فواد مرزا

گولف(صبح 4 بجے سے)

انربان لاہڑی اور اُدیان مانے، مینز سِنگلز

ہاکی

خواتین: بھارت بمقابلہ آئرلینڈ، پول اے میچ صبح 8 بج کر 15 منٹ سے

مَرد: بھارت بمقابلہ جاپان، پول اے میچ دوپہر 3 بجے سے

سیلنگ

مینز اسکف: کے سی گنپتی اور ورون ٹھکّر

وومینز: نیترا کمانن، لیزر ریڈیئل ریس

وِشنو سروانن، مینز لیزر ریس

شوٹنگ

راہی سرنوبت اور منو بھاکر، خواتین 25 میٹر پستول کوالیفیکیشن ریپڈ، صبح 5 بج کر 30 منٹ سے

خواتین 25 میٹر پستول فائنل، صبح 10.30 بجے سے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.