ETV Bharat / sports

World Wrestling Championships ونیش پھوگاٹ، سریتا اور سونم نے عالمی چیمپئن شپ میں جگہ بنائی

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 8:08 AM IST

ونیش پھوگاٹ، سریتا اور سونم نے عالمی چیمپئن شپ میں جگہ بنائی
ونیش پھوگاٹ، سریتا اور سونم نے عالمی چیمپئن شپ میں جگہ بنائی

ونیش کامن ویلتھ گیمز کی خواتین کے دستے کی واحد پہلوان ہیں جنہوں نے عالمی چیمپئن شپ میں جگہ بنائی، جب کہ دیویہ کاکرن، انشو ملک، ساکشی ملک، پوجا سہاگ اور پوجا گہلوت نے مختلف وجوہات سے ٹرائلز میں حصہ نہیں لیا۔ Vinesh Phogat qualify for World Championships

لکھنؤ: دولت مشترکہ کھیلوں میں تین بار طلائی تمغہ جیتنے والی ونیش پھوگاٹ نے پیر کے روز ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کے خواتین کے ٹرائلز میں ورلڈ انڈر-20 چیمپئن فائنل میں فتح حاصل کی۔ ونیش نے 53 کلوگرام ویٹ زمرہ کے میچ میں نوجوان پہلوان کو فائنل میں 7-0 سے شکست دے کر ورلڈ چمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ World Wrestling Championships Trail

ونیش کامن ویلتھ گیمز کی خواتین کے دستے کی واحد پہلوان ہیں جنہوں نے عالمی چیمپئن شپ میں جگہ بنائی، جب کہ دیویہ کاکرن، انشو ملک، ساکشی ملک، پوجا سہاگ اور پوجا گہلوت نے مختلف وجوہات سے ٹرائلز میں حصہ نہیں لیا۔

دنیا کی نمبر ایک ریسلر سریتا مور پیرس اولمپکس میں جگہ بنانے کی کوشش میں 59 کلوگرام سے 57 کلوگرام میں داخل ہوگئیں اور ٹرائل میچ میں للیتا کو 4-0 سے شکست دی۔ مانسی اہلاوت نے پوجا ڈھانڈا کو 2-0 سے شکست دے کر 59 کلوگرام زمرے میں جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: بھارت کے نام گیارہواں گولڈ، خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے جیتا طلائی تمغہ

انڈر- 20 ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی اولمپیئن سونم ملک نے 62 کلوگرام زمرے میں منیشا کو 2-1 سے شکست دی۔ ایشین چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی سشما شوکین نے پنکی کو شکست دے کر 55 کلوگرام میں جگہ حاصل کی۔ دونوں پہلوانوں کا مقابلہ 3-3 سے برابر تھا لیکن سشما کو باؤٹ کا آخری پوائنٹ جیتنے کا موقع ملا۔ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 10 سے 18 ستمبر تک بلغراد، سربیا میں منعقد ہوگی۔ Sonam Malik qualify for World Championships

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.