CWG 2022: بھارت کے نام گیارہواں گولڈ، خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے جیتا طلائی تمغہ

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 11:03 PM IST

Commonwealth Games 2022

بھارتی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے نارڈک سسٹم کے 53 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے میں سری لنکا کے پہلوان چامودیا کو 4-0 سے شکست دے کر بھارت کے لیے گیارہواں گولڈ میڈل جیتا۔

برمنگھم: برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز 2022 کے نویں دن بھارت کے پہلوانوں نے آٹھویں دن کی طرح ہفتہ کو بھی شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ حالیہ طلائی تمغہ ونیش پھوگاٹ نے خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں جیتا ہے، جو کہ کھیلوں میں بھارت کا 11 واں اور مجموعی طور پر 33 واں طلائی تمغہ ہے۔ بھارت کی تجربہ کار خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیت کر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ انھوں نے لگاتار تیسری بار گولڈ میڈل جیتا ہے۔ پھوگاٹ نے 2014 کے گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں 48 کلوگرام کے زمرے میں اور 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں 50 کلوگرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

اس سے کچھ دیر پہلے روی کمار دہیا نے 57 کلوگرام وزن کے زمرے میں ہندوستان کو دن کا پہلا طلائی تمغہ اور کشتی میں مجموعی طور پر چوتھا اور دسویں طلائی تمغہ جیتا تھا، جو کھیلوں میں ہندوستان کے لیے 32 واں تمغہ تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں تمغوں کی تعداد میں بھارت اس وقت پانچویں نمبر پر ہے۔ بھارت نے اب تک کُل 33 تمغے جیتے ہیں جن میں 11 طلائی، 11 چاندی اور 11 کانسے کے ہیں۔ بھارت نے اب تک ویٹ لفٹنگ میں سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں بھارت نے 10 تمغے جیتے جن میں تین سونے، تین چاندی اور چار کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.