ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 Final زیمان مارسینیاک ورلڈ کپ فائنل کے ریفری ہوں گے

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 9:26 AM IST

زیمان مارسینیاک ورلڈ کپ فائنل کے ریفری ہوں گے
زیمان مارسینیاک ورلڈ کپ فائنل کے ریفری ہوں گے

ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پولینڈ کے زیمان مارسینیاک کو ریفری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ Szymon Marciniak to referee in final

دوحہ: پولینڈ کے زیمان مارسینیاک کو اتوار کو ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ریفری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے کہا ہے کہ مارسینیاک کے ہم وطن پاول سوکولنکی اور ٹوماس لسٹکیوچ ٹائٹل میچ کے اسسٹنٹ ریفری ہوں گے۔ فیفا نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ چار سال قبل روس میں ڈیبیو کرنے والے مارسینیاک اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن اور فرانس کے میچوں میں ریفری کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ Szymon Marciniak to referee World Cup final match

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ ریفری مارسینیاک نے ارجنٹائن بمقابلہ آسٹریلیا اور فرانس بمقابلہ ڈنمارک کے درمیان میچوں کی ذمہ داری انجام دی تھی۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ ریفری لِسٹکیوِچز کے والد مائیکل لِسٹکیوِکز ہیں جنہوں نے 1990 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں ریفری کی ذمہ داری نبھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Qatar World Cup اعداد و شمار میں ارجنٹائنا کا پلڑا بھاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.