ETV Bharat / sports

National Games 2022 سبرامنیم شیوا نے پینتیس سال پرانا قومی کھیلوں کا ریکارڈ توڑا

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 7:23 AM IST

سبرامنیم شیوا نے پینتیس سال پرانا قومی کھیلوں کا ریکارڈ توڑا
سبرامنیم شیوا نے پینتیس سال پرانا قومی کھیلوں کا ریکارڈ توڑا

نیشنل گیمز 2022 میں شیوا سبرامنیم نے 5.31 کی بہترین کوشش کے ساتھ وجے پال سنگھ کے 5.10 میٹر کے ریکارڈ کو توڑا، جو انہوں نے ترواننت پورم میں 1987 میں قائم کیا تھا۔ Subramaniam Siva New Record in National Games

احمد آباد: تمل ناڈو کے سبرامنیم شیوا نے پیر کو یہاں 36 ویں نیشنل گیمز میں پول والٹ کا 35 سال پرانا قومی کھیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شیوا نے 5.31 کی بہترین کوشش کے ساتھ وجے پال سنگھ کے 5.10 میٹر کے ریکارڈ کو توڑا، جو انہوں نے ترواننت پورم میں 1987 میں قائم کیا تھا۔ سروسز کے پول والٹ ایتھلیٹ شیوا نے انٹر سروسز چیمپئن شپ 2018 میں قائم کردہ 5.30 میٹر کا اپنا ریکارڈ بھی بہتر کیا۔ Subramaniam Siva New Record in National Games

اس دوران، گل ویر سنگھ نے 28:54.29 کے وقت کے ساتھ مردوں کی 10000 میٹرکا خطاب ایک نئے قومی کھیل ریکارڈ کے ساتھ جیتا۔ پچھلا ریکارڈ جی لکشمنن کے نام تھا، جنہوں نے سات سال قبل 29:13.10 کے وقت میں ریس مکمل کی تھی۔ کرپال سنگھ نے 59.32 میٹر ڈسکس پھینک کرکھیلوں میں نیا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے شکتی سنگھ کی 1997 میں 58.56 میٹر کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: National Games 2022 میرا بائی چانو نے نیشنل گیمز میں پہلا تمغہ جیتا

نینا جیمز نے ورلڈ انڈر 20 سلور میڈلسٹ شیلی سنگھ کو شکست دے کر خواتین کی لمبی چھلانگ کا ٹائٹل جیتا۔ شیلی، جو چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹریک پر واپس آئی، نے 6.28 میٹر کی بہترین کوشش کی، جبکہ نینا نے 6.33 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ خطاب حاصل کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.