ETV Bharat / sports

Serena Williams wins US Open Match سرینا ولیمس کا کریئر کے آخری یوایس اوپن ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ آغاز

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 5:16 PM IST

Serena Williams wins first-round U.S. Open match
سرینا ویلیمس کا کیریر کے آخری یوایس اوپن ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ آغاز

چھ بار کی یو ایس اوپن چیمپئن سرینا ولیمس کو اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ میں شائقین کی جانب سے بے پناہ محبت ملی، سیرینا نے انہیں مایوس نہیں کیا اور اپنے پرانے رنگ میں نظر آئیں۔ Serena Williams

نیویارک: نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن سیرینا ولیمس نے مونٹی نیگرو کی ڈانکا کوونچ کو اسٹریٹ سیٹوں میں چھ-تین، چھ-تین سے شکست دے کر اپنے کریئر کے آخری یوایس اوپن ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ آغاز کیا۔ Serena Williams wins first-round U.S. Open match

چھ بار کی یو ایس اوپن چیمپئن کو اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ میں شائقین کی جانب سے بے پناہ محبت ملی جس کے بعد سیرینا نے انہیں مایوس نہیں کیا اور اپنے پرانے رنگ میں نظر آئیں۔ ناظرین سے کھچا کھچ بھرے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں سرینا کی حمایت میں "وی لو سیرینا" کے نعرے لگ رہے تھے۔ میچ سے قبل 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح ولیمز کی ایک ویڈیو چلائی گئی جس میں ان کے کریئر اور زندگی کی کامیابیاں دکھائی گئیں۔

ٹینس کورٹ پر راج کرنے والی سابق نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمس گزشتہ کچھ عرصے سے اتار چڑھاؤ سے گزر رہی ہیں۔ اس دوران ان کی کارکردگی بھی کچھ خاص نہیں رہی جس کی وجہ سے ان کی عالمی رینکنگ 605 تک پہنچ گئی۔ مسلسل جدوجہد کے باعث سرینا نے یو ایس اوپن کے آغاز سے قبل ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔رواں ماہ کے شروع میں سرینا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یو ایس اوپن 2022 ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

سرینا نے اپنا ڈیبیو سنہ 1995 میں کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے اپنے کیرئیر میں سات بار آسٹریلین اوپن، سات بار ومبلڈن، چھ بار یو ایس اوپن اور تین بار فرنچ اوپن جیتا تھا۔

دیگرمیچوں کی بات کریں تو یو ایس اوپن 2022 کے پہلے دن کئی بڑے الٹ پھیر دیکھنے میں آئے۔ عالمی نمبر پانچ اور چوتھی سیڈیافتہ اسٹیفانوس ستسپاس کو پہلے ہی راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں دنیا کے 94ویں نمبر کے کولمبیا کے 24 سالہ الٰہی گالان نے 0-6، 1-6، 6-3 اور 5-7 سے شکست دی۔ ان کے علاوہ آسٹریا کے ڈومینک تھیم بھی اسپین کے پابلو کیریو کے ہاتھوں 5-7، 1-6، 7-5، 3-6 سے ہارنے کے بعد باہر ہوگئے۔

خواتین کے زمرے میں بھی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں ۔ ساتویں نمبر کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ اور 10 ویں سیڈ ڈاریا کساتکینا بھی اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ ہارنے کے بعد باہر ہو گئیں۔ سرینا کا اگلا مقابلہ دوسری سیڈ یافتہ ایسٹونیا کی اینیٹ کونٹاویٹ سے ہوگا۔ یہ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ ممکنہ طور پر یہ سرینا کا آخری میچ ہو سکتا ہے کیونکہ اینیٹ ایک بڑی کھلاڑی ہیں اور اس بار یو ایس اوپن جیتنے کی دعویدار بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.