ETV Bharat / sports

سرینا ولیمز کا 24 واں گرینڈ سلیم کا خواب ٹوٹا، چوٹ کے سبب ومبلڈن سے باہر

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 1:55 PM IST

سرینا ولیمز بائیں پیر میں چوٹ کے سبب منگل کے روز ومبلڈن سے باہر ہوگئیں، سرینا نے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا "پیر میں چوٹ کے سبب میچ سے دستبردار ہونا دکھ کی بات ہے۔ میں کورٹ میں موجود مداحوں اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔"

Serena Williams out of Wimbledon after stopping with injury
سرینا ولیمز کے 24 واں گرینڈ سلیم کا خواب ٹوٹا، چوٹ کے سبب ومبلڈن سے باہر

تیئیس مرتبہ گرینڈ سلیم جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے بائیں پیر میں چوٹ کے سبب منگل کے روز پہلے سیٹ کے پہلے راؤنڈ کے بعد ومبلڈن سے باہر ہوگئیں۔

سرینا کا پہلے راؤنڈ میں بیلاروس کی الیاکسندرا ساسنووچ کے خلاف میچ تھا۔ دونوں کے مابین پہلا سیٹ 3-3 کے پوائنٹ پر برابری پر تھا تبھی سرینا پھسل گئیں اور انھیں پھر کھیل سے ریٹائر ہونا پڑا۔

سرینا ولیمز کے 24 واں گرینڈ سلیم کا خواب ٹوٹا، چوٹ کے سبب ومبلڈن سے باہر

سرینا نے گیم کے دوران طبی مدد بھی طلب کی تھی اور اس کو علاج کے لیے ٹائم آؤٹ بھی دیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ کورٹ میں واپس آئی لیکن تھوڑی دیر بعد 39 سالہ امریکی اسٹار گھٹنوں کے بل گر گئی اور امپائرس اس کی جانچ پڑتال کرنے آئے، جس کے بعد انھوں نے گیم سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔

سرینا نے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا ، "پیر میں چوٹ کے سبب میچ سے دستبردار ہونا دکھ کی بات ہے۔ میں کورٹ میں موجود مداحوں اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔"

ساسونوچ نے کہا " کورٹ کا ماحول بہت اچھا تھا اور میں پہلی بار سینٹر کورٹ میں کھیل رہی تھی۔ لیکن مجھے سرینا کے لیے دکھ ہوا، وہ ایک چمپیئن ہیں۔ ٹینس میں ایسا ہوتا ہے لیکن میں ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتی ہوں۔"

یہ بھی پڑھیں: نڈال کے بعد سرینا ولیمز نے بھی ٹوکیو اولمپکس سے اپنا نام واپس لیا

واضح رہے کہ سرینا نے سنہ 2000 میں سڈنی اور 2008 بیجنگ اولمپکس میں ڈبلز میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 2012 لندن اولمپکس میں سنگلز اور ڈبلز کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔

جب کہ سرینا نے رواں سال کے شروع میں گرینڈ سلیم آسٹریلیا اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی لیکن وہ نومی اوساکا کے خلاف سیدھے سیٹ میں شکست کھاکر ٹورنامینٹ سے باہر ہوگئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.