ETV Bharat / sports

پریانکا گاندھی نے ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سے ملاقات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 3:15 PM IST

Priyanka Gandhi met Sakshi Malik ساکشی ملک کے ریسلنگ سے ریٹائر ہونے کے فیصلے اور بجرنگ پونیا کے پدم شری ایوارڈ واپس کرنے کے فیصلے کے بعد پرینکا گاندھی نے پہلوانوں سے ملاقات کرکے انکی حوصلہ افزائی کی۔

Priyanka Gandhi met Sakshi Malik
پریانکا گاندھی نے ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سے ملاقات کی

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو اولمپیئن پہلوان ساکشی ملک سے ملاقات کر یکجہتی کا اظہار کیا اور انصاف کی لڑائی میں انہیں ہر طرح کی حمایت کا یقین دلایا۔ پرینکا گاندھی نے ساکشی ملک کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے اور دیگر پہلوانوں سے بھی ملاقات کی۔

پرینکا گاندھی نے انصاف کی لڑائی میں ساکشی ملک کو ہر طرح کی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ 'دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والی خواتین کھلاڑیوں نے بی جے پی ایم پی اور اس وقت کے ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، لیکن بی جے پی حکومت نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی، بلکہ متاثرین کو طرح طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بی جے پی اب بھی ملزم کے ساتھ کھڑی ہے اور اسے ہر طرح سے سہارا اور انعام دے رہی ہے، پورے ملک کی خواتین یہ ظلم دیکھ رہی ہیں۔'

غور طلب ہو کہ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک جیسے کھلاڑیوں کی توہین نہ صرف ان کی بلکہ پورے ملک کی توہین ہے۔ یہ شرمناک ہے کہ دنیا میں ہندوستان کا وقار بلند کرنے والے کھلاڑی اپنی ہی حکومت کے سامنے بے بس ہیں۔ وزیر اعظم کو کم از کم اس معاملے میں اپنی انا ترک کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے کھلاڑیوں کو انصاف کی یقین دہانی کرانی چاہیے تھی۔ لیکن وزیر اعظم اور بی جے پی جنسی استحصال کے ملزمان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وضح ہو کہ برج بھوشن شرن سنگھ کے معاون سنجے سنگھ کی ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ کے طور پر تقرری کے بعد پہلوان بجرنگ پونیا نے اپنے پدم شری ایوارڈ کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے، لوک کلیان مارگ پر واقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر فٹ پاتھ پر ایوارڈ رکھا تھا۔ یہاں بجرنگ جمعہ کی شام ایوارڈ واپس کرنے کے لیے پی ایم کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوئے جہاں دہلی پولیس نے انہیں روک دیا۔ پونیا نے احتجاجاً پدم شری ایوارڈ فٹ پاتھ پر رکھ دیا اور وہاں سے واپس چلے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے دہلی پولیس سے کہا کہ 'میں اس شخص کو پدم شری ایوارڈ دوں گا جو اسے پی ایم مودی کے پاس لے جائے گا'۔

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ وزارت کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ 'پدم شری واپس کرنا بجرنگ پونیا کا ذاتی فیصلہ ہے۔ ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات منصفانہ اور جمہوری طریقے سے ہوئے ہیں، اس کے باوجود ہم بجرنگ کو پدم شری واپس کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لینے کے لیے راضی کرانے کی کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.