ETV Bharat / sports

اولمپک میڈلسٹ پہلوان بجرنگ پونیا نے پدم شری ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 5:51 PM IST

Updated : Dec 22, 2023, 6:11 PM IST

Bajrang Punia returns Padma Shri اولمپک میڈلسٹ اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا نے جمعہ کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا میں برج بھوشن سنگھ کے قریبی سنجے سنگھ کی نئی تقرری پر احتجاج درج کراتے ہوئے ملک کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم شری واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

Olympic medalist Bajrang Punia
اولمپک میڈلسٹ پہلوان بجرنگ پونیا

چنڈی گڑھ: اولمپک میڈلسٹ اور مشہور ریسلر بجرنگ پونیا نے اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بجرنگ پونیا انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے کے لیے سنجے سنگھ کے انتخاب سے ناراض ہیں۔ کیونکہ سنجے سنگھ سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی ہیں۔ بجرنگ پونیا بھی برج بھوشن سنگھ کے جنسی استحصال کیس میں خواتین پہلوانوں کے ساتھ لڑ رہے تھے۔ ڈبلیو ایف آئی کا صدر منتخب ہونے کے بعد برج بھوشن سنگھ کے حامیوں نے سنجے سنگھ کی جگہ برج بھوشن سنگھ کو ہار پہنا کر جشن بھی منایا۔

  • मैं अपना पद्मश्री पुरस्कार प्रधानमंत्री जी को वापस लौटा रहा हूँ. कहने के लिए बस मेरा यह पत्र है. यही मेरी स्टेटमेंट है। 🙏🏽 pic.twitter.com/PYfA9KhUg9

    — Bajrang Punia 🇮🇳 (@BajrangPunia) December 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بجرنگ پونیا نے پدم شری واپس کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو میں تین صفحات پر مشتم ایک خط بھی لکھا ہے۔ اس خط میں بجرنگ نے خواتین پہلوانوں اور برج بھوشن سنگھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے بارے میں اپنے درد کا اظہار کیا ہے۔ بجرنگ نے لکھا ہے کہ خواتین پہلوانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہمیں پبلک پلیٹ فارم پر پدم شری کہہ کر پکارا جاتا تھا لیکن اب اگر کوئی ہمیں اس لقب سے پکارے گا تو مجھے ناگوار گزرے گا۔ہر عورت باعزت زندگی گزارنا چاہتی ہے لیکن ان خواتین کو اس عزت سے محروم کر دیا گیا۔ اخیر میں پونیا نے لکھا کہ مجھے ایشور پر پورا یقین ہے، ان کے گھر دیر ہے لیکن اندھیر نہیں، ناانصافی پر ایک دن انصاف کی ضرور جیت ہوگی۔

گزشتہ روز خاتون پہلوان ساکشی ملِک نے یہ کہہ کر ریسلنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا کہ ہم نے 40 دن سڑکوں پر احتجاج کیا اس دوران ملک کے کئی حصوں سے بہت سے لوگ ہماری حمایت کے لیے آئے۔ لیکن اگر برج بھوشن سنگھ کے بزنس پارٹنر اور قریبی ساتھی کو ڈبلیو ایف آئی کا صدر منتخب کیا جاتا ہے تو میں اب ریسلنگ کو چھوڑ رہی ہوں۔

واضح رہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ریسلنگ فیڈریشن کا انتخاب کیا گیا۔ جس میں فیڈریش کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے ہی قریبی سنجے سنگھ کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated :Dec 22, 2023, 6:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.