ETV Bharat / bharat

سنجے سنگھ کے صدر منتخب ہونے پر اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملِک نے کشتی چھوڑنے کا اعلان کردیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 5:49 PM IST

Updated : Dec 21, 2023, 6:28 PM IST

Sakshi Malik quits wrestling خاتون پہلوان ساکشی ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے 40 دن سڑکوں پر احتجاج کیا اس دوران ملک کے کئی حصوں سے بہت سے لوگ ہماری حمایت کے لیے آئے۔ لیکن اگر برج بھوشن سنگھ کے بزنس پارٹنر اور قریبی ساتھی کو ڈبلیو ایف آئی کا صدر منتخب کیا جاتا ہے تو میں ریسلنگ چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں۔

Olympic medalist Sakshi Malik quits wrestling after Sanjay Singh's appointment as WFI President
سنجے سنگھ کے صدر منتخب ہونے پر اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملِک نے کشتی چھوڑنے کا اعلان کردیا

دہلی: خاتون پہلوان ساکشی ملک جمعرات کو برج بھوشن کے ساتھی سنجے کمار سنگھ کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا نیا صدر منتخب ہونے پر رونے لگیں اور کہا کہ ہم نے 40 دن سڑکوں پر احتجاج کیا اس دوران ملک کے کئی حصوں سے بہت سے لوگ ہماری حمایت کے لیے بھی آئے۔ لیکن اگر برج بھوشن سنگھ کے بزنس پارٹنر اور قریبی ساتھی کو ڈبلیو ایف آئی کا صدر منتخب کیا جاتا ہے تو میں ریسلنگ چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں۔

  • #WATCH | Delhi: Wrestler Sakshi Malik breaks down as she says "...If Brij Bhushan Singh's business partner and a close aide is elected as the president of WFI, I quit wrestling..." pic.twitter.com/26jEqgMYSd

    — ANI (@ANI) December 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ریسلر ساکشی ملک کا مزید کہنا ہے کہ 'ہم نے ایک خاتون صدر کا مطالبہ کیا ہے، اگر صدر خاتون ہوتی تو ہمیں ہراساں نہیں کیا جاتا، لیکن پہلے بھی خواتین کی شرکت نہیں تھی اور آج آپ انتخابی نتائج کی لسٹ کو دیکھ لیں ایک بھی خاتون کو عہدہ نہیں دیا گیا، ہم نے پوری قوت سے مقابلہ کیا لیکن یہ لڑائی جاری رہے گی، نئی نسل کے پہلوانوں کو لڑنا ہے۔

پہلوان ونیش پھوگاٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں توقعات بہت کم ہے لیکن امید ہے کہ ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔ یہ افسوسناک ہے کہ ریسلنگ کا مستقبل تاریک ہے۔ ہم کس کو اپنا دکھ پہنچائیں ہم ابھی تک لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ریسلنگ فیڈریشن کا انتخاب آج مکمل ہوگیا۔ جس میں فیڈریش کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی سمجھے جانے والے سنجے سنگھ کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated :Dec 21, 2023, 6:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.