ETV Bharat / sports

French Open 2023 کھچانوف کو شکست دے کر جوکووچ سیمی فائنل میں داخل

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 9:53 AM IST

فرنچ اوپن 2023 کے کوارٹر فائنل میچ میں نوواک جوکووچ نے کیرن کھچانوف شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ اسپین کے کارلوس الکاراز یا یونان کے اسٹیفانوس سیتسیپاس سے ہوگا۔ Novak Djokovic beats Karen Khachanov

کھچانوف کو شکست دے کر جوکووچ سیمی فائنل میں داخل
کھچانوف کو شکست دے کر جوکووچ سیمی فائنل میں داخل

پیرس: سربیا کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑی اور 22 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ نے منگل کو کیرن کھچانوف کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے فرنچ اوپن 2023 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ جوکووچ نے پہلا سیٹ گنوانے کے بعد واپسی کرتے ہوئے کھچانوف کو 4-6، 7-6(0)، 6-2، 6-4 سے شکست دیکر ریکارڈ 23 ویں گرینڈ سلیم کی طرف قدم بڑھایا۔ سربیا کے تجربہ کار کھلاڑی کو اپنا پہلا بریک پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے تیسرے سیٹ تک انتظار کرنا پڑا لیکن دوسرے سیٹ کے ٹائی بریک کے بعد انھوں نے زبردست توانائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گھنٹے 38 منٹ میں میچ جیت لیا۔ سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ اسپین کے کارلوس الکاراز یا یونان کے اسٹیفانوس سیتسیپاس سے ہوگا۔ اگر جوکووچ نے فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا تو وہ اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ پر واپس آجائیں گے۔ دریں اثنا بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے کوارٹر فائنل میں یکطرفہ مقابلے میں یوکرین کی ایلینا سویتلانا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

کورٹ فلپ۔چیٹیئر پر کھیلے گئے میچ میں سبالینکا نے سویتلانا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4, 6-4 سے شکست دی۔ گزشتہ سال روس اور بیلاروس کے یوکرین پر مشترکہ حملے کے بعد روسی یا بیلاروسی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے والی سویتلانا اورسبالینکا کے درمیان میچ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ یوکرین کے جھنڈوں سے گھرے کورٹ ہر دونوں کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز زوردار انداز میں کیا لیکن پہلے آٹھ گیمز میں کوئی بھی بریک پوائنٹ حاصل نہ کر سکا۔ عالمی نمبر 2 سبالینکا نے اپنا پہلا بریک پوائنٹ حاصل کیا، اور پہلا سیٹ 6-4 سے جیتنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔ سویتلانا نے دوسرے سیٹ کا آغاز 2-0 کی برتری کے ساتھ کیا لیکن بیک ہینڈ شاٹ نے سبالینکا کو واپسی کا موقع فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: French Open نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

سبالینکا نے حملے جاری رکھے اور جلد ہی 3-2 کی برتری حاصل کر لی۔ سبالینکا نے اس عرصے کے دوران کچھ غیر مجبوری غلطیاں بھی کیں، لیکن سویتلانا ان کا فائدہ نہ اٹھا سکیں اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ سبالینکا نے جیت کے بعد کہا، "وہ اتنی سخت حریف ہیں، اچھی طرح آگے بڑھ رہی ہیں۔ میں ان کا بہت احترام کرتی ہوں۔ یہ ایک مشکل میچ تھا اور میں جیت سے بہت خوش ہوں۔" انہوں نے کہا "میں نے بچپن میں ہی ہارڈ کورٹس کے مقابلے میں مٹی پر بہت زیادہ مشق کی۔ میں مٹی پر بہت آرام دہ محسوس کرتی ہوں، اور مجھے امید ہے کہ میں یہاں رولینڈ گیرو میں جتنا ہوسکے آگے جاوں گی" ۔ سبالینکا کا سیمی فائنل میں چیک جمہوریہ کی کیرولینا موکووا سے مقابلہ ہوگا، جو کوارٹر فائنل میں روس کی اینستیسیا پاولیوچینکووا کے خلاف 7-5، 6-2 سے شکست کھاکر آرہی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.