ETV Bharat / sports

French Open نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 10:11 AM IST

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی فرنچ اوپن 2023 میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ جوکووچ نے کورٹ فلپ چیٹریئر پر کھیلے گئے میچ میں پیرو کے ہوان پابلو واریلا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ novak djokovic in french open quarter finals

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل
نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس: سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی اور 22 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نوواک جوکووچ نے 23 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی طرف ایک قدم بڑھاتے ہوئے اتوار کو فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ جوکووچ نے کورٹ فلپ چیٹریئر پر کھیلے گئے میچ میں پیرو کے ہوان پابلو واریلا کو 6-3، 6-2، 6-2 سے شکست دی۔ جوکووچ نے صرف ایک گھنٹہ 57 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں اپنے حریف پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کر لیا اور کورٹ کے دونوں جانب یکساں طور پر حملہ کیا۔ اس دوران انہوں نے 35 ونر شاٹس کھیلتے ہوئے ہوان کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ جوکووچ نے جیت کے بعد کہا، "کورٹ پرہجوم سے اور خود سے بھی کافی توانائی ملی ۔ میں نے اس سے لطف اٹھایا۔ یہ ٹورنامنٹ میں اب تک کی میری بہترین کارکردگی تھی۔" انہوں نے اپنی فارم پر کہا، “یہ (فارم) صحیح وقت پر لوٹی ہے، کیونکہ میں دوسرے ہفتے میں آ رہا ہوں اور ظاہر ہے کہ ایک اور کوارٹر فائنل کھیل رہا ہوں۔ میچ سخت ہونے جا رہے ہیں۔ آگے بڑے چیلنجز ہیں، لیکن میں جس طرح سے کھیل رہا ہوں اور جس طرح سے محسوس کرتا ہوں، مجھے پسند ہے، اس لیے میں ایک نئے چیلنج کے لیے تیار ہوں۔"

کوارٹر فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ روس کے کیرن کھچانوف سے ہوگا، جو اٹلی کے لورینزو سونیگو کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ میں آ رہے ہیں۔ کورٹ سوسن-لینگلن پر کھیلے گئے میچ میں 11ویں سیڈ یافتہ کیرن نے سونیگو کو 1-6، 6-4، 7-6 (9-7)، 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ کیرن نے اس سے قبل یو ایس اوپن 2022 اور آسٹریلین اوپن 2023 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس بار ان کا مقابلہ 22 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ یا پیرو کے جوآن پابلو واریلا سے ٹاپ ایٹ کے مقابلے میں ہوگا۔ کیرن نے جیت کے بعد کہا، "دوسرے سیٹ کے اختتام پر، میں سوچ رہا تھا کہ میں یہاں کیا کر رہا ہوں۔ وہ کورٹ کے چاروں طرف گیند کو مار رہا تھا، لیکن میں نے لڑنے کا فیصلہ کیا۔"

یہ بھی پڑھیں: French Open رافیل نڈال کا انجری کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار ہونے کا اعلان

سونیگو نے میچ کا مضبوط آغاز کیا اور پہلا سیٹ جیت لیا جبکہ کیرن نے بھی اپنی فارم تلاش کرنے میں وقت لیا۔ کیرن نے دوسرے سیٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو 1-1 سے برابر کردیا۔ تیسرے سیٹ میں سونیگو نے 4-0 کی برتری حاصل کی لیکن وہ اپنی تال برقرار نہ رکھ سکے اور 5-6 سے پیچھے ہو گئے۔ کیرن نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹائی بریکر میں سیٹ جیت لیا۔ سونیگو اس سے سنبھل نہ سکے اور چوتھے سیٹ میں صرف ایک گیم جیت کر رولاں گیروسے باہر ہو گئے۔ دریں اثنا، اناستاسیا پاولیوچینکووا نے چوتھے راؤنڈ میں بیلجیئم کی ایلیس مرٹینز کو 3-6، 7-6 (7-3)، 6-3 سے شکست دی۔ روس کی کھلاڑی اب دوسرے رولاں گیرو سیمی فائنل میں جگہ کے لیے کیرولینا موکووا یا ایلینا آوانیشین سے مقابلہ کریں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.