ETV Bharat / sports

FIH Rising Star of the Year Award ممتاز خان نے ایف آئی ایچ رائزنگ اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 8:19 AM IST

ممتاز خان نے ایف آئی ایچ رائزنگ اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا
ممتاز خان نے ایف آئی ایچ رائزنگ اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا

بھارت کی نوجوان ہاکی کھلاڑی ممتاز خان کو 'ایف آئی ایچ رائزنگ فیمیل اسٹار آف دی ایئر 2021-22' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ FIH Rising Star of the Year Award

لوزانے: بھارت کی نوجوان ہاکی کھلاڑی ممتاز خان کو 'ایف آئی ایچ رائزنگ فیمیل اسٹار آف دی ایئر 2021-22' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔ ایف آئی ایچ نے اطلاع دی کہ ممتاز نے بیلجیئم کی شارلٹ اینجلبرٹ کو صرف تین پوائنٹس سے شکست دی۔ ممتاز کو ووٹنگ کے بعد کل 32.9 پوائنٹس ملے جبکہ اینجلبرٹ 29.9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ نیدرلینڈ کی لونا فوک (16.9 پوائنٹس) تیسرےمقام پر رہیں۔ Mumtaz Khan Win FIH Rising Star of the Year Award

ممتاز نے جیت کے بعد کہا، ’’مجھے یہ یقین نہیں ہورہا ہے کہ میں نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں پوری ٹیم کی محنت رنگ لائی ہے۔ میں اپنی جیت کا کریڈٹ اپنی ٹیم کو دیتی ہوں۔ میرے خیال میں یہ ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں نے پچھلے ایک سال میں تربیتی میدان میں کتنا پسینہ بہایا ہے، جس سے مجھے ایک بہتر کھلاڑی بننے میں مدد ملی ہے۔ ،انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا صرف آغاز ہے۔ میں سیکھنے کا عمل جاری رکھوں گی اور اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرتی رہوں گی۔ ،

ممتاز نے ایف آئی ایچ جونیئر ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں بین الاقوامی ہاکی کے دروازے پر دستک دی، جہاں ان کے منفرد انداز اور گول کرنے کی صلاحیت نے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ وہ جونیئر ورلڈ کپ میں آٹھ میچوں میں چھ گول کے ساتھ ہندوستان کی بہترین کھلاڑی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں بھی تیسرے نمبر پر تھیں۔

وہ ٹورنامنٹ میں صرف ہالینڈ کے خلاف گول کرنے میں ناکام رہی۔ ممتاز نے انگلینڈ کے خلاف کانسے کے تمغے کا میچ 2-2 سے ڈرا کرنے کے لیے ہندوستان کے لیے دونوں گول کیے، حالانکہ ٹیم شوٹ آؤٹ میں ہار گئی۔ لکھنؤ کی رہائشی ممتاز نے اپنے کھیلوں کے کیریئر کا آغاز ایک ٹریک ایتھلیٹ کے طور پر کیا، جو اس کی چستی سے ظاہر ہے۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں اپنے زیادہ تر گول اپنی رفتار کی وجہ سے کئے۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey Player Upasana Singh ہاکی اولمپکس میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنا چاہتی ہیں اپاسنا سنگھ

ممتاز ہیرو ایف آئی ایچ ہاکی 5 ایس لیگ 2022 میں ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ تھیں، جہاں اس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میچوں میں پانچ گول اسکور کیے۔ لالری مسیامی (2019) اور شرمیلا دیوی (2020-21) کے بعد ممتاز ایوارڈ جیتنے والی تیسری ہندوستانی خاتون ہیں۔ دریں اثنا، فرانس کے ٹموتھی کلیمنٹ کو مردوں کے زمرے میں ایف آئی ایچ کا رائزنگ اسٹار آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.