ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2022 فیفا کی تاریخ میں میسی کے نام کئی ریکارڈ

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 10:31 AM IST

Updated : Dec 19, 2022, 11:32 AM IST

Messi breaks record after winning World Cup
فیفا کی تاریخ میں میسی کے نام کئی ریکارڈ

قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میچ میں ارجنٹائن فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 36 برس بعد ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا۔ اس کے علاوہ میسی نے فیفا کی تاریخ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ Messi Breaks Record After Winning World Cup

دوحہ: لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن بالآخر فائنل میں فرانس کو شکست دے کر 36 برس بعد ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ حتمی نتیجے کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ سے ہوا جس میں ارجنٹائن نے فرانس کو 4-2 سے شکست دے کر تاریخ رقم۔ آخری بار ارجنٹائن یہ ٹائٹل سنہ 1986 میں جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔ اب 36 برس بعد میسی کی کپتانی میں ارجنٹائن نے تاریخ رقم کی اور تیسری بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ Messi Breaks Record After Winning World Cup

اگرچہ لیجنڈری میسی کو فائنل میں فتح کے بعد گولڈن بوٹ کا خطاب نہیں ملا، لیکن وہ 'گولڈن بال' کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ بتادیں کہ 'گولڈن بال' اس کھلاڑی کو دیا جاتا ہے، جس نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ میسی نے اس پورے ٹورنامنٹ میں 7 گول کیے، اور کئی مواقع پر ساتھی کھلاڑیوں کو گول کرنے میں مدد بھی کی۔

واضح رہے کہ میسی دنیا کے واحد فٹبالر ہیں جنہوں نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں دو بار 'گولڈن بال' کا خطاب جیتا ہے۔ اس سے قبل میسی نے سنہ 2014 کے ورلڈ کپ میں کمال کیا تھا اور گولڈن بال کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

اس کے علاوہ میسی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے تمام میچوں میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ میسی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل کسی کھلاڑی نے ایسا کارنامہ انجام نہیں دیا۔ میسی نے راؤنڈ آف 16 میں ایک گول، کوارٹر فائنل میں ایک گول، سیمی فائنل اور فائنل میں بھی گول کیا۔

لیونل میسی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں 26 میچ کھیلے ہیں۔ یہ کر کے انہوں نے سابق جرمن تجربہ کار لوتھر میتھاؤس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میسی ورلڈ کپ کے ایک سیزن میں لیگ میچ، پری کوارٹر فائنل، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میں کم از کم ایک گول کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :Dec 19, 2022, 11:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.