ETV Bharat / sports

EXCLUSIVE احمد فیضان علی ریپ میوزک اور آرم ریسلنگ دونوں میں کریئر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 12:47 PM IST

ایک وقت تک ڈپریشن کا شکار رہے احمد فیضان علی کا خیال ہے کہ وہ آرم ریسلنگ اور موسیقی دونوں میں اپنا کریئر بنا سکتے ہیں۔ وہ خوش ہیں کہ اپنی ابتدائی مایوسیوں کے باوجود، وہ کھیلوں میں کریئر کو آگے بڑھانے کا راستہ تلاش کرنے میں کامیاب رہے۔

INTERVIEW | 'Want to pursue both careers': How Ahmed Faizan Ali from King Koti is combining passion for rap music and arm-wrestling
احمد فیضان علی ریپ میوزک اور آرم ریسلنگ دونوں میں کیرئیر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں

حیدرآباد: گوالیار میں واقع لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن میں پرونجا لیگ رینکنگ ٹورناٹمنٹ 2022 کا پہلا دن احمد فیضان علی کے خوابوں کے سچ ہونے کا دن تھا۔ فیضان نے نہ جانے کتنی راتیں اور دن اپنے خواب کو پورا کرنے کے انتظار میں گزارے تھے۔ امریکہ سے انٹرنیشنل آرم ریسلنگ اسٹار مائیکل 'دی مونسر ٹوڈ'، جنہوں نے اپنے کیرئیر میں 23 بار ورلڈ چیمپئین کا خطاب اپنے نام کیا، بھی اس ٹورنامنٹ کی شان بڑھانے یہاں پہنچنے والے تھے۔ فیضان آرم ریسلنگ کے لیجینڈ کی موجودگی میں پہلی بار پرو پنجا اینتھم کو لانچ کیا اور ہزاروں مداحوں نے اپنی تالیوں سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے احمد فیضان علی نے کہا کہ' یہ میرے خواب کے حقیت میں بدلنے والا لمحہ تھا، کیوں کہ وہ طویل عرصے سے ریپ میوزک کا شوقین ہونے کے علاوہ اتنے بڑے اسٹیج پر اپنی موسیقی پیش کرنا چاہتا تھا۔ وہ موقع کے انتظار میں تھا کہ وہ لمحہ نہ جانے کب آئے گا جب وہ موسیقی کے لیے اسٹیج پر جائے گا جس کے لیے انہوں نے اتنی محنت کی۔ 25 سالہ فیضان فی الحال تلنگانہ کے سری تھیاگراج گورنمنٹ کالج آف میوزک اینڈ ڈانس میں بھارتی ووکلز کا کورس کر رہا ہے۔ فیضان کو چھوٹی عمر سے ہی موسیقی کا شوق ہے۔ فیضان ایک ابھرتا ہوا ریپ آرٹسٹ ہے جو موسیقاروں کے اس گروپ کا رکن بھی ہے جو شہر بھر میں مقامی مقامات پر پرفارم کرتا ہے۔ فیضان نے کہاکہ "میں نے ہمیشہ سے ہی موسیقی سے تعلق کا احساس کیا۔ فیضان موسیقی کے علاوہ فٹ بال میں بھی اپنا کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھا تھا، لیکن سنہ 2017 میں کلب گیم کے دوران ایک حادثے نے فٹبال میں کیریئر بنانے کی امیدیں ختم کر دیں۔ وہ کافی عرصے تک بیڈ رسٹ پر رہے اور ڈپریشن کا شکار بھی ہوئے۔'

INTERVIEW | 'Want to pursue both careers': How Ahmed Faizan Ali from King Koti is combining passion for rap music and arm-wrestling
احمد فیضان علی ریپ میوزک اور آرم ریسلنگ دونوں میں کیرئیر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں

ڈپریشن کے ساتھ اپنی جنگ پر قابو پانے کے لیے انہوں نے اپنی فٹنس پر توجہ دینا شروع کی۔ پھر سنہ 2018 میں ایک مقامی ڈیزائنر کی دکان پر اسکول کے لیے ایک بینر بناتے ہوئے انہوں نے تلنگانہ آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کا بینر دیکھا۔ اسکول میں آرم ریسلنگ میں حصہ لینے کے بعد فیضان نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور کانسی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے کہاکہ' بھارت میں پیشہ آرم ریسلنگ کے مقابلوں کے بارے میں جاننا ان کے لیے حیران کن تھا۔ کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد انہیں ایک نئے کھیل میں کیرئیر بنانے کا موقع ملا۔ اس سلسلے میں ان کے خاندان بھی ان کی جیت پر بہت پرجوش تھا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔'

2022 میں، فیضان آل انڈیا نیشنلز میں مقابلہ میں حصہ لیے اور اس کھیل کے شائقین کے ساتھ بڑھتے ہوئے رابطے کو دیکھتے ہوئے انہوں نے خود کو پرو پنجا لیگ کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا۔ گوالیار میں ہونے والے رینکنگ ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا۔ فائنل راؤنڈ تک نہ پہنچنے کے باوجود فیضان نے ایونٹ میں اپنی ریپ پرفارمنس اور لیجنڈری مائیکل ٹوڈ کے سامنے پرفارم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اپنی کارکردگی سے بہت خوش تھا۔ ہر کسی نے میری موسیقی سے لطف اٹھایا، بھارت میں آرم ریسلنگ کے شائقین اب اسے ہر جگہ گا رہے ہیں۔" فیضان کا خیال ہے کہ وہ آرم ریسلنگ اور موسیقی دونوں میں اپنا کیریئر بنا سکتے ہیں۔ وہ خوش ہے کہ اپنی ابتدائی مایوسیوں کے باوجود، وہ کھیلوں کے کیریئر کو آگے بڑھانے کا راستہ تلاش کرنے میں کامیاب رہے۔ "آرم ریسلنگ نے مجھے کھیلوں میں کیریئر بنانے کے بارے میں امیدیں دلائی ہیں۔ آرم ریسلنگ سے مجھے موسیقی کے لیے بھی وقت ملے گا اور میں دونوں میں اپنا کیریئر بنا سکتا ہوں۔"

مزید پڑھیں:

EXCLUSIVE والد کے مشورے سے زندگی بدل گئی: مسٹر انڈیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.