ETV Bharat / sports

Junior Asia Cup Hockeyہندوستان تائپے کو روند کر سیمی فائنل میں پہنچا

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 8:16 PM IST

ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے جمعرات کو پول اے کے اپنے آخری میچ میں چینی تائپے کو 11-0 سے شکست دے کر خواتین جونیئر ایشیا کپ 2023 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ہندوستان تائپے کو روند کر سیمی فائنل میں پہنچا
ہندوستان تائپے کو روند کر سیمی فائنل میں پہنچا

کاکامیگھارا (جاپان):ہندوستان کی اس جیت میں وشنوی وٹھل پھالکے (پہلے منٹ)، دیپیکا (تیسرے منٹ)، انو (10ویں، 52ویں منٹ)، رتوجا داداسو پسال (12ویں منٹ)، نیلم (19ویں منٹ)، منجو چورسیا (33ویں منٹ)، سنیلیتا (33ویں منٹ)۔ ٹوپو (43ویں، 57ویں)، دپیکا سورینگ (46ویں) اور ممتاز خان (55ویں) نے گول کئے۔ ہندوستان پول مرحلے میں ایک بھی میچ ہارے بغیر پول اے میں سرفہرست ہے۔

ہندوستان نے شروع سے ہی اپنا غلبہ دکھایا اور چائنیز تائپے کے خلاف مسلسل حملے کئے۔ ویشنوی نے پہلے ہی منٹ میں فیلڈ گول سے آغاز کیا۔ دو منٹ بعد دیپیکا نے پنالٹی کارنر کو گول کر کے ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔ اس کے علاوہ انو اور رتوجا نے بھی پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل ایک ایک گول کیا۔

دوسرا کوارٹر بھی اسی طرح جاری رہا، بھارت نے گیند پر قبضے اور مسلسل حملوں کے ذریعے کھیل کو کنٹرول کیا۔ نیلم نے 19ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ہاف ٹائم میں ہندوستان کو 5-0 کی برتری دلائی۔

کافی برتری حاصل کرنے کے باوجود ہندوستان نے تیسرے کوارٹر میں منجو چورسیا اور سنیلیتا ٹوپو (43) کے گول سے آگے بڑھنا جاری رکھا۔ آخری کوارٹر میں سورینگ اور ممتاز نے اپنا کھاتہ کھولا، جبکہ انو اور سنیلیتا نے اپنا دوسرا گول کرکے ہندوستان کو 11-0 سے فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:India Beats Pakistan in Asian Champions Trophy: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

ہفتہ کو سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ جاپان یا قازقستان سے ہوگا۔ہندوستان کی خواتین ٹیم اگلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.