ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics Budget آئی او سی نے ٹوکیو 2020 کے لیے متوازن بجٹ کی تصدیق کی

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 12:04 PM IST

آئی او سی نے ٹوکیو 2020 کے لیے متوازن بجٹ کی تصدیق کی
آئی او سی نے ٹوکیو 2020 کے لیے متوازن بجٹ کی تصدیق کی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ٹوکیو اولمپک 2020 کے لیے ایک متوازن بجٹ کی تصدیق کی ہے۔ آئی او سی نے تصدیق کی ہے کہ ٹوکیو 2020 کی آرگنائزنگ کمیٹی نے 5.8 ارب امریکی ڈالر کا متوازن بجٹ حاصل کیا ہے۔ IOC confirms budget for Tokyo 2020

جنیوا: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ٹوکیو 2020 اولمپک سمر گیمز کے لیے ایک متوازن بجٹ کی تصدیق کی ہے۔ آئی او سی کے نیوز لیٹر نے جمعہ کو اعلان کیا کہ آئی او سی اس بات کی تصدیق کرنا چاہتا ہے کہ ٹوکیو 2020 کی آرگنائزنگ کمیٹی نے 5.8 ارب امریکی ڈالر کا متوازن بجٹ حاصل کیا ہے۔ تفصیلی بجٹ کے کام کاج کے لئے شکریہ۔ آئی او سی نے کہا کہ اعداد و شمار بجٹ کے عمل کے بعد فراہم کیے گئے تھے۔ اس عمل میں ٹوکیو 2020 کی آرگنائزنگ کمیٹی، ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت اور جاپان کی حکومت شامل تھی۔ بجٹ جون 2022 میں ٹوکیو 2020 کے ایگزیکٹو بورڈ کے آخری اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔ ٹوکیو 2020 کو کووڈ-19 وبا کی وجہ سے 2021 کے موسم گرما تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ International Olympic Committee on Tokyo 2020 budget

واضح رہے کہ بھارت بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے 2023 اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ بھارت نے فروری 2022 میں بیجنگ میں منعقدہ 139ویں آئی او سی سیشن میں ورچوئل طور پر حصہ لیتے ہوئے 2023 آئی او سی سیشن کی میزبانی کے لیے بولی جیتی تھی۔ آئی او سی کی رکن نیتا امبانی، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر ڈاکٹر نریندر بترا، مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر اور بھارت کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ (بیجنگ 2008، شوٹنگ) ابھینو بندرا پر مشتمل بھارتی وفد نے آئی او سی کے دوران ورچوئل طریقہ سے آئی او سی اراکین کے سامنے بولی لگائی اور بھارت کو 2023 میں ہونے والے آئی او سی سیشن کی میزبانی کے لیے 76 میں سے 75 ووٹ ملے۔ India To Host IOC Session In 2023

یہ بھی پڑھیں: India To Host IOC Session In 2023: چالیس برس بعد بھارت آئی او سی کے 2023 سیشن کی میزبانی کرے گا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.