ETV Bharat / bharat

India To Host IOC Session In 2023: چالیس برس بعد بھارت آئی او سی کے 2023 سیشن کی میزبانی کرے گا

author img

By

Published : Feb 20, 2022, 9:11 PM IST

چالیس برس بعد بھارت آئی او سی کے 2023 سیشن کی میزبانی کرے گا India To Host IOC Session In 2023، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن نیتا امبانی نے اسے بھارت کے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

India To Host IOC Session In 2023
چالیس برس بعد بھارت آئی او سی کے 2023 سیشن کی میزبانی کرے گا

بھارت بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے 2023 اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ India To Host IOC Session In 2023 بھارت نے ہفتہ کے روز بیجنگ میں منعقدہ 139ویں آئی او سی سیشن میں ورچوئل طور پر حصہ لیتے ہوئے 2023 آئی او سی سیشن کی میزبانی کے لیے بولی جیتی ہے۔

آئی او سی کی رکن نیتا امبانی، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر ڈاکٹر نریندر بترا، مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر اور بھارت کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ (بیجنگ 2008، شوٹنگ) ابھینو بندرا پر مشتمل بھارتی وفد نے آئی او سی کے دوران ورچوئل طریقہ سے آئی او سی اراکین کے سامنے بولی لگائی اور بھارت کو 2023 میں ہونے والے آئی او سی سیشن کی میزبانی کے لیے 76 میں سے 75 ووٹ ملے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن نیتا امبانی
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن نیتا امبانی

2023 کا سیشن ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ آئی او سی کا اجلاس چار دہائیوں کے بعد بھارت میں ہوگا۔ آخری مرتبہ 1983 میں اس کا انعقاد ہوا تھا۔

بھاری اکثریت سے میزبانی کے حقوق حاصل کرنے کے بعد، آئی او سی کی رکن اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے اسے بھارت کے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

بھارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے، نیتا امبانی نے بھارت میں منعقد ہونے والے آئی او سی کے آئندہ اجلاس کی پر زور وکالت کی۔

انہوں نے آئی او سی کے اراکین سے کہا، ''ہمارا خواب ہے کہ مستقبل میں اولمپک کھیلوں کو بھارت میں لایا جائے۔ میں 2023 میں ممبئی میں آئی او سی سیشن کی میزبانی کا اعزاز بھارت کو سونپنے پر آئی او سی کی شکر گزار ہوں۔

نریندر بترا نے ایک بیان میں کہا، ’’میں نیتا امبانی کے وژن اور قیادت کے لیے اور اپنے سبھی آئی او سی ساتھیوں کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اگلے سال ممبئی میں آپ کا انتظار رہے گا۔ یہ بھارت کے کھیل کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.