ETV Bharat / sports

Japan Open 2022 پرنئے، جاپان اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 10:02 AM IST

ایچ ایس پرنئے ہانگ کانگ کے این جی کا لانگ اینگس کے زخمی ہونے کے بعد منگل کو جاپان اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ Prannoy HS in Japan Open 2022

پرنئے جاپان اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل
پرنئے جاپان اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

اوساکا: ایچ ایس پرنئے ہانگ کانگ کے این جی کا لانگ اینگس کے زخمی ہونے کے بعد منگل کو جاپان اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ پرنئے میچ کے پہلے گیم میں 11-10 سے آگے تھے جب این جی انجری کے سبب ریٹائر ہوگئے۔ پرنئے اب دوسرے راؤنڈ میں سابق عالمی چیمپئن سنگاپور کے لوہ کین یو سے مقابلہ کریں گے۔ HS Prannoy Advances To Pre Quarterfinals

دوسری جانب خواتین کے ڈبلز میں اشونی بھٹ اور شیکھا گوتم کی جوڑی کوریا کی بیک ہا نا اور لی یو لم سے 15-21، 09-21 سے ہار کر باہر ہوگئیں۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے فاتح لکشیا سین، کدمبی سری کانت اور سائنا نہوال بدھ کو اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا کی مردوں کی ڈبلز جوڑی اور ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی خواتین کی ڈبلز جوڑی بھی بدھ کو ہی اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: US Open 2022 کیمرون ناری یکطرفہ میچ جیتنے کے بعد دوسرے راؤنڈ میں

سائنا نہوال دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کے زخمی ہونے کی وجہ سے خواتین کے سنگلز میں بھارت کی واحد نمائندہ ہوں گی۔ قابل ذکر ہے کہ سندھو کو 2022 کامن ویلتھ گیمز کے ویمنس سنگلز فائنل کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگی تھی۔ سندھو نے اس میچ میں کینیڈا کی مشیل لی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔ عالمی نمبر 18 بھارتی اب دوسرے راؤنڈ میں سابق عالمی چیمپئن سنگاپور کے لوہ کین یو سے مقابلہ کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.