ETV Bharat / sports

Indian Wrestling Squad بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ بھارتی ریسلنگ ٹیم میں شامل

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 5:38 PM IST

Bajrang Punia, Vinesh Phogat Named in Indian Wrestling Squad for World Senior Championships
بجرنگ اور ونیش پھوگاٹ بھارتی ریسلنگ ٹیم میں شامل

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں طلائی تمغہ جیتنے والی ونیش پھوگاٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارتی خواتین ٹیم کی قیادت کریں گی۔ Vinesh Phogat Named in Indian Wrestling Squad for World Senior Championships

نئی دہلی: بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ ان اسٹار انڈین ریسلرز میں شامل ہیں جنہیں 10 سے 18 ستمبر تک سربیا کے بلغراد میں منعقد ہونے والی ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کا انتخاب پیر اور منگل کو لکھنؤ اور سونی پت میں SAI کے تربیتی مراکز میں سلیکشن ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ Bajrang Punia, Vinesh Phogat Named in Indian Wrestling Squad for World Senior Championships

ونیش خواتین کی ٹیم کی قیادت کریں گی، جنہوں نے رواں ماہ کے شروع میں برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتی تھی۔ جبکہ مردوں کی فری اسٹائل ٹیم میں اولمپک میڈلسٹ بجرنگ اور روی دہیا اور 2019 ورلڈ چمپئن شپ کے سلور فاتح دیپک پونیا ہوں گے۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے بجرنگ (65 کلوگرام)، روی داہیا (57 کلوگرام) اور دیپک پونیا (86 کلوگرام) کو ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

بھارتی خواتین ٹیم: 50 کلوگرام: دوبارہ ٹرائل ہوگا، 53 کلوگرام: ونیش پھوگاٹ، 55 کلوگرام: سشما شوکین، 57 کلوگرام: سریتا مور، 59 کلوگرام: مانسی اہلاوت، 62 کلوگرام: سونم ملک، 65 کلوگرام: شیفالی، 68 کلوگرام: نشا داہیا، 72 کلوگرام: ریتیکا، 76 کلوگرام: پرینکا۔

مرد فری اسٹائل: روی دہیا (57 کلوگرام)، پنکج ملک (61 کلوگرام)، بجرنگ پونیا (65 کلوگرام)، نوین ملک (70 کلوگرام)، ساگر جگلان (74 کلوگرام)، دیپک میرکا (79 کلوگرام)، دیپک پونیا (86 کلوگرام)، وکی ہوڈا (92 کلوگرام)، وکی چاہر (97 کلوگرام)، دنیش دھنکھر (125 کلوگرام) گریکو رومن: ارجن ہلکورکی (55 کلوگرام)، گیانیندرا (60 کلوگرام)، نیرج (63 کلوگرام)، اشو (67 کلوگرام)، وکاس (72 کلوگرام)، سچن (77 کلوگرام) ، ہرپریت سنگھ (82 کلوگرام)، سنیل کمار (87 کلوگرام)، دیپانشو (97 کلوگرام)، ستیش (130 کلوگرام)۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.