ETV Bharat / sports

بھارت کے سنیل کمار فائنل میں

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 8:37 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:40 PM IST

ایشیائی کشتی چمپئن شپ کے گریکو رومن کے ایک اہم مقابلے میں بھارت کے سنیل کمار نے قازخستان کے عظمت قستایو کو شکست دے کر خطابی معرکہ میں داخلہ لے لیا

سنیل فائنل میں، ارجن اور مہر ہارے
سنیل فائنل میں، ارجن اور مہر ہارے

بھارت کے سنیل کمار نے قازقستان کے عظمت قستبايو کو 12-8 سے شکست دے کر سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ کے گریکو رومن 87 کلوگرام کلاس کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

یہاں اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو کشتی ہال میں منعقد چمپئن شپ کے پہلے دن منگل کو 87 کلوگرام کلاس کے سیمي فائنل مقابلے میں ایک وقت 1-8 سے پچھڑنے کے بعد سنیل نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 11 پوائنٹس جیتے اور 12-8 سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

سنیل فائنل میں، ارجن اور مہر ہارے
سنیل فائنل میں، ارجن اور مہر ہارے

گزشتہ سال بھی سنیل نے فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا لیکن انہیں چاندی کا تمغہ سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔ اس بار فائنل میں سنیل کا مقابلہ کرغزستان کے عزت سلطانوف سے ہوگا۔

اس سے پہلے آج بھارتی پہلوان ارجن هالاكركي کو 55 کلوگرام کلاس کے سیمی فائنل میں ایک سخت مقابلے میں ایران کے پويا محمد نصيرپور سے 7-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ارجن ابھی کانسی کے لئے کوریا کے ڈوگھيونك کے خلاف کھیلیں گے ۔ اس کے علاوہ 130 کلو زمرے کے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کے مہر سنگھ کو کوریا پہلوان منسوك کم سے 1-9 سے شکست کھانی پڑی۔

ایشیائی کشتی چمپئن شپ کے آغاز سے تین دن پہلے ہی 130 کلو کلاس میں بھارت کے نوین کو سرفہرست مقام حاصل ہوا تھا، لیکن چوٹ کی وجہ سے نوین نے چمپئن شپ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

بھارت کی جانب سے تمغہ کے مضبوط دعویدار مانے جا رہے ساجن کو 87 کلوگرام کلاس میں مایوس کن طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ساجن کو پہلے ہی راؤنڈ میں کرغزستان کے رینت اليازل سے 6-9 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔وہیں 63 کلو گرام کلاس میں بھی بھارت كو مایوسی ہاتھ لگی۔

اس کلاس میں بھارت کے سچن رانا کو قازقستان کے یرنور فداخماتوو نے 8-0 کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔ سنیل کمار نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.