ETV Bharat / sports

Antim Panghal on Vinesh Phogat انتم پنگھال نے ونیش پھوگاٹ کو چھوٹ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 5:12 PM IST

انتم پنگھال نے ونیش پھوگاٹ کو چھوٹ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا
انتم پنگھال نے ونیش پھوگاٹ کو چھوٹ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا

ونیش پھوگاٹ کو ایشیائی کھیلوں کے انتخابی ٹرائلز میں چھوٹ دینے جانے پر انتم پنگھال نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'صرف میں ہی نہیں بلکہ کئی دیگر بھارتی پہلوان 53 کلو گرام زمرہ میں ونیش پھوگاٹ کو شکست دینے میں قابل ہیں۔ Vinesh Phogat's exemption from Asian Games trials

نئی دہلی: موجودہ انڈر 20 ورلڈ ریسلنگ چیمپئن انتم پنگھال نے بدھ کو ونیش پھوگاٹ کو ایشیائی کھیلوں کے انتخابی ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دینے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرے پہلوانوں کے مفاد میں ٹھیک نہیں ہے۔ واضح رہے کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او ے) کی ایڈہاک کمیٹی نے منگل کو ونیش (53 کلوگرام) اور بجرنگ پونیا (65 کلوگرام) کو 2022 کے ایشین گیمز کے لیے سلیکشن ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دیا تھا، جبکہ دیگر پہلوانوں کا انتخاب 22 اور 23 جولائی کو کیا جائے گا۔ آپ کو ٹرائلز کے ذریعے ہندوستانی ٹیم میں اپنی جگہ یقینی کرنی ہوگی۔ سینئر ایشین چمپئن شپ کی سلور میڈلسٹ انتم بھی ونیش کی طرح 53 کلوگرام زمرے میں بھی لڑتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ان کے ساتھ اس طرح کا 'دھوکہ' ہوچکا ہے۔

انتم نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کہا، "کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائلز میں بھی، میری اور ان کی باوٹ 3-3 پر ختم ہوئی تھی۔ تب بھی میرے ساتھ دھوکہ ہوا، میں نے کہا، 'کوئی نہیں، میں (ہانگژو) ایشین گیمز میں جاکر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کروں گی،' لیکن اب وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ونیش کو بھیجیں گے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔" انتم نے پچھلے سال ونیش کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ’’پچھلے سال میں نے جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور ایسا کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون پہلوان بنی۔ میں نے ایشین چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ دوسری طرف ونیش کے پاس دکھانے کے لیے کوئی کامیابی نہیں ہے اور اس نے پچھلے ایک سال میں اتنی اچھی پریکٹس نہیں کی ہے، وہ زخمی بھی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestler Protest ریسلرز نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا

فی الحال بوڈاپیسٹ میں ٹریننگ کر رہی ہے، ونیش کو گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ میں میڈلسٹ کے طور پر ایشیائی کھیلوں میں براہ راست داخلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جو ایشین گیمز میں جائے گا وہ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی جائے گا اور جو ورلڈ چیمپئن شپ میں تمغہ جیتے گا وہ اولمپکس (پیرس 2024 میں) جائے گا۔ ہم برسوں سے سخت تربیت بھی کر رہے ہیں۔ ہم کیا کریں، کیا میں ریسلنگ چھوڑ دوں؟ انتم نے اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک کو ایشین گیمز میں براہ راست انٹری نہ ملنے پر بھی اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا، “ساکشی ملک نے اولمپک میڈل بھی جیتا ہے۔ انہیں ایشین گیمز کے لیے بھی نہیں بھیجا جا رہا ہے۔ ونیش میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ اسے بھیجا جا رہا ہے؟ بس ٹرائل کرو، میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ میں ونیش کو ہرا دوں گی۔ وہاں کئی خواتین ریسلرز ہیں جو ایسا کر سکتی ہیں۔"

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.