ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی نے اپنی سالگرہ پر تاریخ رقم کردی، سب سے کم اننگز میں سچن کے ریکارڈ کی برابری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 7:57 PM IST

ویراٹ کوہلی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 49 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ کوہلی نے 277 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ سچن نے 452 اننگز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اس حساب سے کوہلی نے تنڈولکر سے 175 اننگز کم کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ کوہلی کی اہلیہ انوشکا، بہن بھاونا اور ماسٹر بلاسٹر سچن نے سوشل میڈیا پر ویراٹ کے اس سنگ میل پر مبارکباد دی ہے۔ Virat Kohli 49th ODI hundred

Virat Kohli equals Tendulkar with 49th ODI hundred on his 35th birthday
ویراٹ کوہلی نے اپنی سالگرہ پر تاریخ رقم کردی، سب سے کم اننگز میں سچن کے ریکارڈ کی برابری

کولکتہ: بھارتی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز ویراٹ کوہلی نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 49ویں سنچری بنا کر سچن تنڈولکر کے سب سے زیادہ سنچری کے ریکارڈ کی برابری کر دی۔ اس ورلڈ کپ میں کوہلی کی یہ دوسری سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی 48ویں ون ڈے سنچری مکمل کی تھی۔ ویراٹ کوہلی نے یہ سنچری 119 گیندوں میں مکمل کی۔ کپتان روہت شرما 31 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس تاریخی اننگز کے بعد کوہلی نے کہا کہ اس وکٹ پر بیٹنگ کرنا مشکل تھا۔ 10ویں اوور کے بعد گیند نے پکڑنا اور گھومنا شروع کر دیا، اس کی رفتار کم ہو گئی اور پھر میرا کردار میرے ارد گرد کھیلنے والے دوسرے لوگوں کے ساتھ لمبی بلے بازی کرنا تھا اور ٹیم انتظامیہ نے مجھے یہی بتایا۔ واضح رہے کہ کوہلی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 49 سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ کوہلی نے 277 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ سچن نے 451 اننگز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

  • Well played Virat.
    It took me 365 days to go from 49 to 50 earlier this year. I hope you go from 49 to 50 and break my record in the next few days.
    Congratulations!!#INDvSA pic.twitter.com/PVe4iXfGFk

    — Sachin Tendulkar (@sachin_rt) November 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کوہلی کے بین الاقوامی کرکٹ میں ریکارڈ 49 ویں سنچری مکمل کرتے ہی انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوہلی کی تصویر کے ساتھ انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’ اپنی سالگرہ پر خود کو سنچری کی شکل میں تحفہ۔ سچن تنڈولکر نے ویراٹ کوہلی کو مبارکباد دیتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ویراٹ نے شاندار کھیلا، مجھے 49 سے 50 تک جانے میں 365 دن لگ لگے لیکن مجھے امید ہے کہ آپ 49 سے 50 اگلے چند دنوں میں پہنچ جائیں گے اور میرا ریکارڈ توڑ دیں گے، مبارک ہو۔

کوہلی کی بہن بھاونا نے بھی ان کے لیے اپنی محبت کا اظہار ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا ہے، بھاونا نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ جب آپ عظیم اور بہترین بننے کے لیے پیدا ہوتے ہیں تو میں کیا کہہ سکتی ہوں؟ یہ ناقابل یقین ہے، ویراٹ! اس سنچری کے ساتھ آپ کی سالگرہ اور بھی خاص ہوگئی۔ اسے جاری رکھیں اور بھگوان آپ کو خوش رکھے۔ سالگرہ مبارک"

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بھی کوہلی کے اس کارنامے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وراٹ کوہلی کو ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر مبارکباد، ایک یادگار کارنامہ! ان کی اور ٹیم بھارت کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات۔

اس میچ میں کوہلی نے 34 ورلڈ کپ میں 1500 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ اس دوران ان کی اوسط 53 سے زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے تین سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس فہرست میں سب سے اوپر سچن ٹنڈولکر (2278) ہیں، اس کے بعد آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ (1743) ہیں اور اب کوہلی یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا 28 واں رن بنا کر انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ویراٹ کوہلی کی 35ویں سالگرہ، جانیں ان کے پانچ بڑے ریکارڈ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.