ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی کی 35ویں سالگرہ، جانیں ان کے پانچ بڑے ریکارڈ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 5:06 PM IST

آج ویراٹ کوہلی کی 35ویں سالگرہ ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں بہت ہی کم عرصے میں ویراٹ کوہلی کئی ریکارڈ اپنے نام درج چکے ہیں۔ آج اپنی سالگرہ کے دن ویراٹ کوہلی ورلڈ کپ 2023 کا آٹھواں میچ جنوبی افریقہ کے خلاف ایڈن گارڈن میں کھیل رہے ہیں۔ اس میچ میں کرکٹ شائقین کو برتھ ڈے بوائے سے ان کے 49 ویں سنچری کی توقع ہوگی۔ Virat Kohli Birthday

Virat Kohli celebrates his 35th birthday today
ویراٹ کوہلی کی 35ویں سالگرہ

نئی دہلی: پانچ نومبر کو بھارتی کرکٹ کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اپنی 35ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ دہلی میں پیدا ہونے والا یہ لڑکا آج تمام فارمیٹس میں دنیا کا بہترین بلے باز بن گیا ہے۔ ہر کوئی آج ان کے لیے دعا کر رہا ہے کہ وہ مزید ترقی کریں اور بھارت کا نام روشن کریں۔ ویراٹ کوہلی اپنی ناقابل یقین بلے بازی کی وجہ سے آج دنیا کے سب سے کامیاب کرکٹرز کے طور نوجوان نسلوں کے لیے ایک رول ماڈل سمجھے جاتے ہیں۔ کوہلی نے بہت سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور وہ سچن تنڈولکر کے ون ڈے سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کرنے کے بہت قریب ہیں۔ آئیے ہم اس عظیم بھارتی کرکٹ کھلاڑی کی سالگرہ مناتے ہوئے ان کے 5 ناقابل یقین ریکارڈ کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

ویراٹ کوہلی کے تیز ترین ون ڈے رنز کا ریکاڈ: ویراٹ کوہلی نے اپنی مستقل مزاجی اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی صلاحیت کی وجہ سے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے پاس ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 8,000, 9,000, 10,000, 11,000 اور 13,000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز ہونے کا ریکارڈ ہے۔انہوں نے 8000 رنز بنانے کے لیے صرف 175 اننگز کھیلی تھی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ( 176 اننگز میں 8000 رنز ) کے نام، تھا۔

ون ڈے میں کامیاب رنز چیس کرتے وقت سب سے زیادہ سنچریاں: کرکٹ کی دنیا میں کوہلی چیس ماسٹر کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ کوہلی کی ون ڈے میں ہدف کا تعاقب کرنے کی صلاحیت لاجواب ہے۔انہوں نے ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ کامیابی کے ساتھ رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سنچریاں بنائیں۔ ویراٹ کوہلی میں پریشر کو برداشت کرنے اور اس میں سبقت حاصل کرنے کی اعلیٰ صلاحیت ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں: ویراٹ کوہلی کی قائدانہ صلاحیتیں صرف ون ڈے میں ان کی بلے بازی کی صلاحیت تک محدود نہیں ہے بلکہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریوں (200 یا اس سے زیادہ رنز) کا ریکارڈ بھی ان کے نام ہے۔ بحیثیت کپتان انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 مرتبہ ڈبل سنچریاں اسکور کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی پی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی ویراٹ کوہلی کی کارکردگی مختلف رہی ہے۔ ان کے پاس آئی پی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔ 2016 میں انہوں نے صرف 16 میچوں میں 81.08 کی اوسط اور 152.03 کے اسٹرائیک ریٹ سے 973 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا جو کہ ابھی تک برقرار ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز 70 سنچریاں بنانے والے بلے باز: سچن ٹنڈولکر کے بعد ویراٹ کوہلی کے نام سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔ ویراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 70 سنچریاں بنانے کے غیر معمولی کارنامے کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کم میچوں میں تیز ترین 70 سنچریاں مکمل کیں۔ کوہلی نے 439 میچوں میں ایسا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے قبل پونٹنگ نے 649 اننگز کھیل کر 70 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.