بھارت۔انگلینڈ چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کو 157 رنز سے شکست

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 9:12 PM IST

بھارت۔انگلینڈ چوتھا ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دی

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ دی اوول اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں بھارت نے انگلینڈ کو 157 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 157 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

روہت شرما کی سنچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ ٹیم کو 368 رنز کا ہدف دیا تھا۔ حالانکہ انگلینڈ نے چوتھے دن بنا کسی نقصان کے 77 رنز بنا لیے تھے اور اسے آخری دن جیت کے لیے 291 رنوں کی ضرورت تھی۔

پانچویں دن بلے بازی کرنے اترے دونوں اوپنر برنس اور حمید نے اچھی شروعات کی اور ٹیم کا اسکور 100 رنز کر دیے، لیکن بھارتی تیز گیندباز شاردل ٹھاکر نے 100 رنز کے اسکور پر بھارت کو پہلا وکٹ دلایا۔ انگلینڈ کا پہلا وکٹ گرنے کے بعد مسلسل وکٹ گرتے چلا گیا۔

انگلینڈ کے لیے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ حسیب حمید 63 رنز۔ روری برنز نے 50 جبکہ کپتان روٹ نے 36 رنز کی اننگ کھیلی۔ بھارت کے لیے دوسری اننگ میں امیش یادو نے 3، جسپرت بمراہ 2، شاردل ٹھاکر 2 اور جڈیجا نے 2 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، کئی بڑے کھلاڑی ہوئے باہر

بھارت کے لیے دوسری اننگ میں روہت شرما نے 256 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 127 رنز بنائے جبکہ چیتیشور پجارا نے 127 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ شاردل ٹھاکر نے (60 رنز) اور رشبھ پنت نے 50 رنز کی اننگ کھیلی۔

انگلینڈ کے لیے دوسری اننگ میں کریس ووکس نے 3 جبکہ معین علی اور رابنشن نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچوں اور آخری ٹیسٹ میچ مینچیسٹر میں 10 ستمبر کو جھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.