ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، کئی بڑے کھلاڑی ہوئے باہر

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 4:17 PM IST

بشکریہ پی سی بی ٹویٹر
بشکریہ پی سی بی ٹویٹر ()

اکتوبر۔نومبر میں یو اے ای اور عمان میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جس میں کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

بشکریہ پی سی بی ٹویٹر
بشکریہ پی سی بی ٹویٹر

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں سابق کپتان سرفراز احمد، تیز گیند باز وہاب ریاض، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور سلامی بلے باز شرجیل خان کو جگہ نہیں دی گئی جب کہ 15 رکنی اسکواڈ میں اعظم خان کو شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ کا اعلان کرنے کے دوران چیف سیلکٹر محمد وسیم نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 کرکٹ سے جُڑے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ہی ٹیم سلیکٹ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کھلاڑیوں کی صلاحیت، مہارت اور تجربہ شامل ہے اور ان پر اعتماد کرنا ضروری ہے جو عالمی سطح کے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ اعظم خان ایک 'جارحانہ بلے باز' ہیں اسی وجہ سے سرفراز احمد پر انہیں ترجیح دی گئی ہے۔

  • پاکستان ورلڈ کپ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ:

بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین آفریدی اور صہیب مقصود

  • ریزرو کھلاڑی:

شاہنواز دہانی، عثمان قادر اور فخر زمان ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور اس کا فائنل مقابلہ 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.