ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2021: بھارت بمقابلہ پاکستان آج شام ساڑھے سات بجے

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 4:21 PM IST

Updated : Oct 27, 2021, 5:53 PM IST

T20 world cup 2021: بھارت بمقابلہ پاکستان آج شام ساڑھے سات بجے
T20 world cup 2021: بھارت بمقابلہ پاکستان آج شام ساڑھے سات بجے

بھارت اور پاکستان کے درمیان آخری ٹی 20 میچ مارچ 2016 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران کولکتہ میں کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں اتوار (24 اکتوبر) کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بہترین کھلاڑیوں سے سجی بھارتی ٹیم اس میچ میں پاکستانی ٹیم کو ایک بار پھر شکست دینے کے لیے تیار ہے۔

T20 world cup 2021: بھارت بمقابلہ پاکستان آج شام ساڑھے سات بجے
T20 world cup 2021: بھارت بمقابلہ پاکستان آج شام ساڑھے سات بجے

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں آج شام 7:30 بجے سے بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹی 20 فارمیٹ میں پورے پانچ سال اور تقریباً سات ماہ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

T20 world cup 2021: بھارت بمقابلہ پاکستان آج شام ساڑھے سات بجے
T20 world cup 2021: بھارت بمقابلہ پاکستان آج شام ساڑھے سات بجے

بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 14 ستمبر 2007 کو جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے اسکور برابر ہو گئے تھے جس کے بعد بال آؤٹ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان آخری ٹی 20 میچ مارچ 2016 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران کولکتہ میں کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں: بابر اعظم

بھارت اور پاکستان کے درمیان اب تک کھیلے گئے 8 ٹی 20 میچوں میں سے بھارت نے 6 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں رہا۔

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں۔۔

بھارت: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، کے ایل راہول، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، ایشان کشن، شاردول ٹھاکر، رویندرا جڈیجا، روی چندرن اشون، جسپرت بمراہ، محمد سمیع، بھونیشور کمار، ورون چکرورتی اور راہل چاہر۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، حسن علی، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، آصف علی، حیدر علی، سرفراز احمد، محمد وسیم اور صہیب مقصود

Last Updated :Oct 27, 2021, 5:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.