ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں: بابر اعظم

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 11:01 PM IST

ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں: بابر اعظم

پاکستان کے کپتان نے اپنے گیندبازوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا 'ہمارے گیندباز دباؤ میں نہیں ہیں لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ٹیم نے بڑے میچوں سے پہلے پریکٹس میں مختلف حکمت عملی کی جانچ کرنے کی کوشش کی ہے۔ گیندبازی ہمیشہ پاکستان کے لیے اہم کڑی ثابت ہوا ہے۔'

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے پچھلے ریکارڈ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 'پاکستانی ٹیم کو ماضی کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے بلکہ حال پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں۔'

بابر نے بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ 'ہم صرف اپنا بہترین دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں ماضی کے ریکارڈ پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ ریکارڈ توڑنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ آگے کیا ہونا ہے ہم صرف اس بات پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے خلاف میچ کافی مشکل ہوتے ہیں اس لئے کھلاڑیوں کو کھیل کے سبھی شعبوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔'

پاکستان کے کپتان نے اپنے گیندبازوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا 'ہمارے گیندباز دباؤ میں نہیں ہیں لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ٹیم نے بڑے میچوں سے پہلے پریکٹس میں مختلف حکمت عملی کی جانچ کرنے کی کوشش کی ہے۔ گیندبازی ہمیشہ پاکستان کے لیے اہم کڑی ثابت ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'گیندباز فارم میں ہیں اور انہیں چیمپئن ٹرافی اور عالمی کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا کافی تجربہ بھی ہے۔ جہاں تک بلے بازی کا سوال ہے ہم چیزوں کا آسان رکھتے ہیں اور ٹائٹل کلیش یا ناک آوٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے میچ کو بال بائے بال لیتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف اپنا بہترین کھیل کھیلیں گے:وراٹ کوہلی

بابر نے کہا 'میں نے اتوار کے میچ کے لیے پہلے ہی 12 کھلاڑیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میچ سے پہلے پلیئنگ الیون کے ناموں کا انکشاف کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں نے دنیا کے اس حصہ میں بہت کرکٹ کھیلا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ بھارت کے خلاف دباؤ والے میچ میں کس طرح سے کھیلنا ہے۔'

وزیر اعظم عمران خان کے ٹیم کے لیے خصوصی پیغام پر انہوں نے کہا کہ 'ٹیم نے ان سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے 1992 کے ورلڈ کپ کی جیت کے قصے مشترک کئے تھے۔'

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.