ETV Bharat / sports

سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 19, 2024, 12:37 PM IST

Sri Lanka Win T20 Series: سری لنکا نے کولمبو میں کھیلے گئے ٹی-20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔

سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دی
سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دی

کولمبو: سری لنکا نے گذشتہ شب کولمبو میں کھیلے گئے ٹی-20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ 83 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے پاتھم نسانکا کے ناٹ آوٹ 39 رنز اور کوسل مینڈس کے 33 رنز کی مدد سے 10.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 88 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ دھننجے ڈی سلوا نے ناٹ آؤٹ 15 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز نے کوسل مینڈس کی وکٹ حاصل کی۔

آج سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا نے اپنے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرنے والے زمبابوے کو 14.1 اوورز میں 82 رنز تک محدود کر دیا۔ زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے۔ شان ولیمز 15 رنز ، کپتان سکندر رضا 10 رنز اورتیناشے کامونہوکانوے 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سپر اوور میں روہت شرما کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے پر تنازعہ، کیا کہتے ہیں آئی سی سی کے قوانین؟

سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مہیش ٹکشینا اور اینجلو میتھیوز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دھننجے ڈی سلوا اور دلشان مدوشنکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.